منگل 16 جون 2026 - 16:06
ایران کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ مزاحمت کا راستہ زندہ ہے: ابو آلاء الولائی

حوزہ/ عراقی مزاحمتی تنظیم کتائب سید الشہداء کے سیکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے کہا ہے کہ ایران کی تاریخی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمتی محاذ اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے اور کسی قسم کی پسپائی یا سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تنظیم کتائب سید الشہداء کے سیکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے کہا ہے کہ ایران کی تاریخی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمتی محاذ اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے اور کسی قسم کی پسپائی یا سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس X پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پورے محاذ مقاومت میں حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کا مشہور جملہ «فُزنا وَرَبِّ الکعبہ» گونج رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی استقامت اور مزاحمتی قوتوں کی جدوجہد نے ایک اہم تاریخی مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ابو آلاء الولائی نے کہا کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے بھی اس کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا اور امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کے دفاع کے لیے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مجاہدین کے صبر، استقامت اور مضبوط عزم کو اس کامیابی کا بنیادی سبب قرار دیا۔

انہوں نے مزاحمت کے شہداء کے ساتھ تجدیدِ عہد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محاذ اپنے شہید قائدین کے راستے پر گامزن رہے گا۔ ان کے بقول مزاحمتی قوتیں اپنے اصولوں اور اہداف سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں اور ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اپنے موقف پر قائم رہیں گی۔

عراقی رہنما نے اپنے پیغام میں شہید رہبرِ انقلاب اور سید حسن نصر اللہ سمیت مزاحمت کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں مزاحمتی تحریکوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام اس جملے پر کیا: «فُزنا وَرَبِّ الکعبہ»، یعنی "ربِ کعبہ کی قسم! ہم کامیاب ہو گئے"، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کا سفر آئندہ بھی اسی استقامت کے ساتھ جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha