حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتائب سید الشہداء عراق کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے خطے کی موجودہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے دیتے ہوئے اعلان کیا کہ دنیا اس وقت ایک عظیم طاقت کے ظہور کا مشاہدہ کر رہی ہے جس نے اپنی استقامت اور ارادے سے بڑی طاقتوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور مزاحمت کے محور کی فتح کو یقینی بنایا ہے۔
کتائب سید الشہداء عراق کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے خطے کی موجودہ صورتحال پر زور دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ دنیا آج ایک ایسی عظیم طاقت کے ظہور کا مشاہدہ کر رہی ہے جو بڑی طاقتوں کی صف میں شامل ہو چکی ہے اور اپنی استقامت اور عزم کے ساتھ ان میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے اس طاقت کو طاقتور شیعہ اسلامی جمہوریہ ایران کہا۔
الولائی نے مزاحمت کے محور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے محور کے مؤمن مجاہدین کے پاس الٰہی فتح کے یقینی ہونے کے بارے میں شک نہیں ہے، کیونکہ ایمان کے ساتھ ہی کامیابی ملتی ہے اور خدا کی مرضی کے آگے سر تسلیم خم کرنے سے ہی فتح حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزاحمتی قوتوں کو "علی علیہ السّلام کے سپاہی" قرار دیا جو "خیبر ثانی کے قلعوں" میں تعینات ہیں اور مزید کہا کہ وہ اپنے دشمنوں کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کرنے کے بعد "نمرود کی طاقت" کو کچل دیں گے۔
کتائب سید الشہداء عراق کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام کا اختتام آیت «إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ» پر کیا۔










آپ کا تبصرہ