جمعہ 17 جولائی 2026 - 23:31
ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد، آج بھی انقلابِ اسلامی کے راستے پر جاری ہے: آغا سید حسن موسوی

حوزہ/آستان عالیہ حضرت میر سید شمس الدین اراکی ؒ چاڈورہ کشمیر میں، نمازِ جمعہ سے قبل سالانہ مجلسِ حسینی منعقد ہوئی؛ جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام آستان عالیہ حضرت میر سید شمس الدین اراکی ؒ، چاڈورہ میں منعقدہ سالانہ مجلسِ حسینی میں وادیٔ کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دسیوں ہزار عزاداروں نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد، آج بھی انقلابِ اسلامی کے راستے پر جاری ہے: آغا سید حسن موسوی

آغا سید حسن موسوی الصفوی نے واقعۂ کربلا کے بعد شروع ہونے والے جہادِ تبیین کی تحریک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میدان کربلا میں حضرت امام حسینؑ کی شہادت کے ساتھ جنگ کا ظاہری مرحلہ اختتام پذیر ہوا، تاہم اسلام کے حقیقی پیغام کے تحفظ، باطل کے پردہ چاک کرنے اور حق کی سربلندی کا مشن حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے تاریخی خطبات کے ذریعے جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت زینبؑ نے کوفہ اور دربار یزید میں اپنے جرات مندانہ خطابات کے ذریعے ایک ظاہری عسکری شکست کو ہمیشہ کے لیے ایک اخلاقی، فکری اور نظریاتی فتح میں تبدیل کر دیا اور یزیدی اقتدار کی حقیقت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد، آج بھی انقلابِ اسلامی کے راستے پر جاری ہے: آغا سید حسن موسوی

انہوں نے کہا کہ یزید نے اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے، اہل بیت اطہارؑ کی تعلیمات اور مقام کو دبانے اور ظلم و جبر کو مذہبی جواز فراہم کرنے کے لیے ایک وسیع سیاسی، مذہبی اور فکری نظام قائم کیا تھا، لیکن حضرت زینبؑ کے خطبات نے اس پورے مصنوعی بیانیے کو منہدم کر دیا، اسلام کی حقیقی روح کو دوبارہ آشکار کیا اور واضح کر دیا کہ حق کا معیار اقتدار، دولت اور سیاسی غلبہ نہیں، بلکہ ایمان، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کے حضور استقامت ہے، جیسا کہ قرآن مجید نے بھی اسی حقیقت کو انسان کی اصل عزت و فضیلت کا معیار قرار دیا ہے۔

صدرِ انجمن نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر ظالم حکومت نے اپنے ظلم کو جائز ثابت کرنے کے لیے انبیائے کرامؑ اور اولیائے الٰہی کے خلاف جھوٹے الزامات، کردار کشی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا سہارا لیا۔ یزید نے بھی حضرت امام حسینؑ اور اہل بیتؑ کے خلاف یہی روش اختیار کی، لیکن حضرت زینبؑ کے بے مثال خطبات نے اس باطل پروپیگنڈے کو ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دیا اور یہ حقیقت واضح کر دی کہ ظلم کے خلاف قیام، اللہ اور اس کے رسول ؐ کے خلاف بغاوت نہیں، بلکہ دین حق کا دفاع ہے۔

ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد، آج بھی انقلابِ اسلامی کے راستے پر جاری ہے: آغا سید حسن موسوی

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت زینبؑ نے دربار یزید میں اپنے تاریخی اعلان کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ اہل بیتؑ کے ذکر، ان کے پیغام اور ان کی قربانیوں کو مٹانے کی ہر کوشش ناکام رہی ہے اور ہمیشہ ناکام رہے گی، کیونکہ حق اور پیغام کربلا قیامت تک زندہ رہنے والا ابدی پیغام ہے، جبکہ ظالموں کا اقتدار عارضی اور فنا ہونے والا ہے۔

پیغام کربلا کے عصری تقاضوں پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سید حسن موسوی الصفوی نے کہا کہ ظلم، جبر، استبداد اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد آج بھی انقلاب اسلامی ایران کے راستے پر جاری ہے، جس کی بنیاد حضرت امام روح اللہ خمینیؒ نے رکھی اور جسے شہید رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی عظیم قربانی، قیادت اور استقامت نے مزید مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت کے بعد بھی یہ تحریک مزید عزم، استحکام اور نظریاتی قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha