جمعہ 31 جولائی 2026 - 11:24
نیجیریا میں محبانِ اہل بیت (ع) کی عظیم الشان اربعین واک کا آغاز

حوزہ / نیجیریا کے شمالی علاقے کانو سے مسلمانوں، محبانِ اہل بیت علیہم السلام اور شیخ ابراہیم زکزاکی حفظہ اللہ کے شاگردوں نے جمعرات 30 جولائی 2026ء کو سالانہ اربعین حسینی واک کا آغاز کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس قافلے میں کانو، پوٹسکوم، آزارہ، گاشوا، جیگاوا اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین شامل ہیں۔ جنہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام، آپ کے خاندان اور وفادار اصحاب کی شہادت کے چہلم کی یاد میں کانو شہر کے "قفار ناصراوا" فلائی اوور کے انڈر پاس سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

اربعین واک کے آغاز سے قبل صحافیوں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کانو اور نواحی علاقوں میں شیخ ابراہیم زکزاکی حفظہ اللہ کے نمائندہ ڈاکٹر سنوسی عبد القادر نے اربعین واک کے اہداف اور فلسفہ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے واقعۂ عاشورا کے تاریخی پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے تحریک حسینی کے اہم اسباق اور پیغامات کو اسلامی معاشرے کے لیے بیان کیا۔

پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد شرکاء منظم قافلوں کی صورت میں زاریا روڈ سے "اونگوا اوکو" کی جانب روانہ ہوئے اور وہاں سے "نائیباوا" کے راستے "دان گائورو" بازار کی طرف روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ نیجیریا کے مختلف علاقوں میں ہر سال ہزاروں شیعہ اور محبانِ اہل بیت علیہم السلام اربعین واک میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ زائرین عراق میں ہونے والی عظیم اربعین واک سے الہام لیتے ہوئے تحریک عاشورا کے اہداف سے تجدیدِ عہد کرتے ہیں اور عدل، آزادی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کے حسینی پیغام کو زندہ رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha