بدھ 2 ستمبر 2026 - 22:21
ایرانی اعلیٰ عدالت کے نائب سربراہ: ایران مظلوموں کے خون کے معاملے میں بے حس اور لاتعلق نہیں

حوزہ/ حوزۂ علمیہ کے استاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران مظلوموں کے خون کے معاملے میں بے حس یا لاتعلق نہیں رہ سکتا، کہا کہ سیریک میں شادی کی تقریب کے دوران بہایا جانے والا خون بالآخر مجرموں کا دامن پکڑ لے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اعلیٰ عدالت کے نائب سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی سیفی آملی نے گزشتہ رات امریکی حکومت کی جانب سے کیے گئے دہشت گردانہ جرم پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ سیریک میں شادی کی تقریب کے دوران بہایا جانے والا خون بالآخر مجرموں کا دامن پکڑ لے گا۔

ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

شادی کی تقریب میں بہایا جانے والا خون مجرموں کو ضرور اپنے انجام تک پہنچائے گا۔ ایران مظلوم کے خون کے معاملے میں ہرگز لاتعلق نہیں ہے اور جو لوگ موت کے بیج بو رہے ہیں، ان کے لیے جواب کا ایک ہولناک طوفان راستے میں ہے۔

مار کر فرار ہو جانے کا زمانہ اب ختم ہو چکا ہے۔

فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا ۖ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ.ترجمہ: پھر ہم نے ان لوگوں سے انتقام لیا جنہوں نے جرم کیا، اور اہلِ ایمان کی مدد کرنا ہم پر لازم تھا۔(سورۂ روم، آیت 47)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha