جمعرات 17 ستمبر 2026 - 22:49
انصار الله کی مدد اور حمایت کرنا واجب ہے، کیونکہ وہ مظلوم فلسطینیوں کیساتھ کھڑی ہے: لیبیاء کے مفتی اعظم

حوزه/شیخ صادق الغریانی نے کہا كہ اگر انصار الله، باب المندب کا کنٹرول حاصل کر لے تو امریکہ کیلئے صورتحال بے قابو ہو جائے گی، عوام اس کیخلاف ہو جائیں گے، اس کی حقیقت آشکار ہو جائے گی اور وہ تمام فتحیں جن پر اسے فخر ہے، ایک سراب ثابت ہوں گی جس پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لیبیاء کے مفتی اعظم شیخ "صادق الغریانی" نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "باب المندب" میں "انصار الله" کی کارروائیوں اور "آبنائے ہُرمز" میں اس تحریک کی مزاحمت نے عالمی طاقتوں کے اندازوں کو غلط ثابت کردیا۔

انہوں نے واضح کیا كہ میں مسلمانوں کی توجہ ایک اہم موضوع کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ "سعودی عرب" نے اپنے جنگی جہازوں اور میزائلوں سے یمن كے خلاف جو جنگ شروع كر ركھی ہے، اُس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بلکہ سعودی عرب نے یہ جنگ "امریکہ" کے نمائندے کے طور پر شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصار الله نے باب المندب کا کنٹرول، امریکہ اور صیہونی رژیم کو نقصان پہنچانے کے لئے لیا ہے۔ اس لئے انصار الله کی مدد اور حمایت کرنا واجب ہے، کیونکہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مفتی اعظم نے یمن پر سعودی عرب کی جانب سے "مکہ مکرمہ" پر ڈرون حملے کے الزام کو جھوٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میدانی شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ یمنی عوام، مکہ اور اسلامی مقدسات کے بارے میں دعووں سے کہیں زیادہ حساس ہیں۔

شیخ صادق الغریانی نے باب المندب اور آبنائے ہُرمز میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں کہا کہ امریکہ، اس خطے میں چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔ وہ کوشش کر رہا ہے کہ عوامی رائے عامہ کو یہ باور کرائے کہ آبنائے ہُرمز کا کنٹرول اس کے پاس ہے اور بحران ختم ہو گیا ہے۔ امریکہ کا یہ دعویٰ، عالمی تیل کی منڈی اور خطے کے زمینی حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باب المندب پر انصار الله کے مکمل کنٹرول کے بعد امریکہ مزید مشکلات سے دوچار ہوگا اور خطے میں امریکہ کی فتح کا بیانیہ بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پہلے ہی آبنائے ہُرمز پر مشکل میں ہیں، اس کے ساتھ انہیں باب المندب میں انصار الله کا خطرہ بھی درپیش ہے۔ اگر انصار الله، باب المندب کا کنٹرول حاصل کر لے تو امریکہ کے لئے صورتحال بے قابو ہو جائے گی، عوام اس کے خلاف ہو جائیں گے، اس کی حقیقت آشکار ہو جائے گی اور وہ تمام فتحیں جن پر اسے فخر ہے، ایک سراب ثابت ہوں گی جس پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha