حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی قربانیاں اور تاریخی موقف امت اسلامی کو انحراف، گمراہی اور زوال سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کربلائے معلیٰ میں حوزہ علمیہ کے طلبہ کے لیے ہفتہ وار درس اخلاق میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا لازوال خطبہ ایک جامع فکری اور دینی نظام کی بنیاد ہے، جس میں عبادات کی حکمت، شریعت کے احکام اور اس کے بنیادی مقاصد بیان ہوئے ہیں۔
آیت اللہ مدرسی نے مزید کہا کہ معاشرے کی حفاظت اور استحکام کے لیے اہل ایمان، سماجی طبقات اور علمی و فکری شخصیات کے درمیان اتحاد اور باہمی تعلق ضروری ہے۔










آپ کا تبصرہ