منگل 3 نومبر 2026 - 16:10
بحرین میں مجلس شہادت حضرت زہرا منعقد کرنے کے الزام میں متعدد علمائے دین اور حسینیہ کے ذمہ داران کی حراست میں توسیع

حوزہ/ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے ایام فاطمیہ کے موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجالسِ عزاء میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار متعدد شہریوں اور خطباء کی حراست میں مزید توسیع کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجالسِ عزاء میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار متعدد شہریوں اور خطباء کی حراست میں مزید توسیع کر دی ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے حسینیہ حاج احمد بن خمیس کے سربراہ استاد حبیب عباس خمیس اور خطیب مجلس ملا حبیب الدرازی کی حراست میں مزید 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان سے تفتیش جاری رکھی جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق، ملا حبیب الدرازی کو اس سے قبل ایک آڈیو ریکارڈنگ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ زیارت عاشورا کی تلاوت کر رہے تھے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس عمل سے بعض مذہبی شخصیات اور شعائر کی توہین ہوئی ہے اور اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے اور سماجی امن کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ گرفتاریاں بحرین میں شیعہ شہریوں کی مذہبی سرگرمیوں اور مجالسِ عزاء کے انعقاد کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha