ہفتہ 7 نومبر 2026 - 07:26
خبر غم؛ امام جمعہ نلت نگر علامہ شیخ نجات علی بشیری بس حادثے میں انتقال کر گئے/ گلگت میں تین روزہ سوگ کا اعلان

حوزہ/امام جمعہ و جماعت نلت نگر گلگت پاکستان ایک المناک بس حادثے کے نتیجے میں داعیِ اجل کو لبیک کہتے ہوئے دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی رحلت کی خبر سے دینی، علمی اور تبلیغی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نجات علی بشیری، امام جمعہ و جماعت نلت نگر، ایک المناک بس حادثے کے نتیجے میں داعیِ اجل کو لبیک کہتے ہوئے دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی رحلت کی خبر سے دینی، علمی اور تبلیغی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔

ہیئت ائمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت نے علامہ شیخ نجات علی بشیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی رحلت علمی، دینی اور تبلیغی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی دینی خدمات، علمی کاوشوں اور تبلیغِ دین کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہیئت ائمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، پسماندگان، متعلقین اور علمائے کرام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ محمد و آلِ محمدؐ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔

دریں اثنا، ہیئت ائمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سانحہ ارتحال پر تمام ائمہ جمعہ و جماعت اور متعلقہ احباب سے اپیل کی گئی ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha