حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین تحصیل کندھ کوٹ یونٹ گاؤں میرداد خان گولو کی جانب سے عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید استاد حوزہ علمیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی رحلت پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کے سیکریٹری تربیت مولانا نصراللہ نجفی، یونٹ صدر حاجی کبوتر خان، زوار جی محمد و کثیر تعداد میں عہدیداران و مؤمنین نے شرکت کی اور آخر میں نیاز امام حسین علیہ السلام تقسیم کیا گیا۔











آپ کا تبصرہ