جمعرات 26 نومبر 2026 - 13:31
سماجی پروگرامز میں علماء و طلاب کی موجودگی ان کے دینی عہد و پیمان اور سماجی ذمہ داری کی عکاسی کرتی ہے

حوزہ / آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: "جانفدا دفاعی مشق" میں طلاب اور علمائے کرام کی شرکت نہایت ضروری ہے کیونکہ ان کی موجودگی دینی عہد و پیمان اور سماجی ذمہ داری کے احساس کی عکاسی کرتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا باعث بنتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حوزہ علمیہ کاشان کے نئے مدیر کی تعیناتی اور سابق مدیر کی الوداعی تقریب کے موقع پر دوسری جانفدا دفاعی مشق میں عوام بالخصوص کاشان کے طلاب اور علمائے کرام کی بھرپور اور فیصلہ کن شرکت پر زور دیا۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ طلاب اور علمائے کرام کو اپنی بھرپور موجودگی کے ساتھ دوسری جانفدا دفاعی مشق میں شرکت کرنی چاہیے۔ اس مشق میں ان کی شرکت دینی عہد و پیمان اور سماجی ذمہ داری کے احساس کا مظہر ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: چونکہ جانفدا دفاعی مشق ملک کی دفاعی قوت اور دشمن کو حملے سے باز رکھنے کی صلاحیت کو مضبوط بناتی ہے، اس لیے علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عظیم مشق میں عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ بھرپور تعاون اور شرکت کریں۔

قابلِ ذکر ہے کہ ہفتۂ بسیج کے موقع پر حوزہ علمیہ کاشان کے بسیج طلاب کے بقیۃ اللہ (عج) جنگی دستے کی دوسری جانفدا دفاعی مشق معاشرے کے دیگر طبقات کے ہمراہ منعقد ہوگی۔ اس مشق میں طلاب، علمائے کرام، اساتذہ اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔ یہ مشق آج جمعرات 5 آذر / 26 نومبر 2026ء کی صبح مسجد بقیۃ اللہ، میدان امام خامنہ ای (رہ)، سابقہ میدان جہاد، کاشان میں منعقد ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha