محرم الحرام
-
محرم ہردورکے یزید کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ محرم کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا جائے اور ان قوتوں کو بے نقاب کیا جائے جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔
-
مولانا کلب جواد نقوی نے مجلس میں سرکار اور پولیس انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ محرم میں بیجا سختی نہ کی جائے ،کیاکالے پرچموں سے بھی کورونا پھیلتاہے ؟
حوزہ/ ڈی جی پی صاحب نے بظاہر تو معافی مانگ لی تھی لیکن اگر پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو ہم دوسرا قدم اٹھانے کے لیے مجبور ہوں گے اور پھر اس کے نتائج کی ذمہ داری پولیس انتظامیہ پر عائد ہوگئی لگتاہے کہ ان کے دل میں ابھی بھی کینہ موجود ہے اس لیے بیجا پابندیاں لگائی جارہی ہیں ۔یہ پابندیاں ہٹائی جائیں اور عزاداروں کو پریشان نہ کیا جائے ۔اگر پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو ہم دوسرا قدم اٹھانے کے لیے مجبور ہوں گے اور پھر اس کے نتائج کی ذمہ داری پولیس انتظامیہ پر عائد ہوگئی۔
-
نواسہ رسول اور آپ کے رفقا کی قربانیاں تاریخ بشریت کے ماتھے کا جھومر ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ جناب سید الشہداء نے مدینے سے نکلتے وقت ہی اعلان کر دیا تھا کہ میرا قیام ذاتی خواہشات کے لیے نہیں بلکہ نظام کو بچانے کے لیے نانا کی شریعت کو تحریفات سے بچانے کے لیے ہے۔
-
محرم تیوہار نہیں بلکہ غم کا مہینہ اور ظلم کے خلاف احتجاج ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانا نے کہاکہ آج برّصغیر میں جہاں بھی اردو بولنے والے لوگ موجود ہیں،وہاں عزاداری جس شکل میں منائی جاتی ہے ،اس کے خدوخال حضرت دلدار علی غفران مآبؒ نے معین کیے۔
-
امام حسین (ع) پر گریہ،گناہوں کی معافی کا سبب ہے، استاد میر باقری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سید الشہداء (ع) پر رونا انسان کو گناہوں اور آلودگی سے پاک کرتا ہے،مزید کہا کہ امام رضا (ع)نے ریّان بن شبیب سے فرمایا:اگر آپ کسی چیز کےلئے رونا چاہتے ہیں تو امام حسین(ع)پر روئے۔
-
حسین ابن علی جنہوں نے دین اسلام کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نظرکر دیا، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
حوزہ/ ایام عزا ایام صبر ان ہی کی یادوں کے ایام ہے اس نشتر پارک کے مرکزی ممبر حسینی سے اتحاد و اتفاق امت اس طالب علم کا دائمی پیغام ہے جو موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔
-
امام خمینی نے حسینی کردار کے ذریعہ اسلامی تہذیب کا چراغ روشن رکھا، مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ کربلا کو آئیڈیل بنانے والے امام خمینی نے لیبرلزم اور کمیونزم کے دور میں اپنے حسینی کردار سے دنیا بھر میں اسلامی تمدن کا چراغ روشن کیا۔
-
امام حسین (ع) کی عزاداری اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پیر کے روز محرم کی آمد پر ایک تقریر میں کہا کہ ایک دفعہ پھر محرم کے مہینے میں ہمیں امام حسین علیہم السلام کی عزاداری کرنے کا موقع نصیب ہوا ہے، اس کے لیے ہمیں خداوند عالم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
-
عزاداران حسینؑ کا فریضہ ہے کہ تبلیغ حسینیت کو استحصالی اور استعماری سوداگروں سے محفوظ رکھیں، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ ل’’ اب عزاداران حسین ؑ کا فریضہ ہے کہ تبلیغ حسینیت کو استحصالی بیدردوں اور استعماری سوداگروں کے دستہائے نحوست سے بچاتے رہیں۔کسی کو اجازت نہیں ملنا چاہیئے کہ وہ حسینیت کو مفاد دنیا اور حصول اقتدار کے لئے استعمال کرے‘‘۔
-
امام حسین (ع) کے اصحاب کی نمایاں خصوصیات، حجۃ الاسلام استاد رفیعی
حوزہ/جامعۃ المصطفی کے استاد نے صوبۂ اصفہان کے مبلغین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،امام حسین (ع) کی امت کی خصوصیات بیان کیں۔
-
عاشورا اور عصری تقاضہ
حوزہ/سن ۶۱ ہجری میں امام حسین ؑ کا عظیم انقلاب عمل میں آیاجس میں آپ ؑ اور آپ ؑ کے اصحاب باوفا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آپ ؑکے اہل بیت ؑنے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں تاکہ بدعتوں اورانحرافات کاخاتمہ کیا جا سکے۔
-
عزا امام حسین (ع) کے مسئلہ پر کبھی بھی شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات نہیں رہا، مولانا سید منظور علی نقوی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری و سوگواری کسی زمان اور مکان کی محتاج نہیں ہے، یہ امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت ہی کا اثر تھا کہ خود ظالم کے عشرت کدہ میں صف ماتم بچھائی اور وہ خود خاموش دیکھتا رہا۔
-
ہم اور ہماری عزاداری دونوں خدا پسند ہوں، علماء و دانشوران لکھنؤ
حوزہ/ لکھنؤ میں تنظیم امام سجاد کے زیر اہتمام ایک علمی سمینار بعنوان ہم اور ہماری عزاداری کا اہتمام کیا گیا جسمیں مولانا اختر عباس جون نے کربلا اور عقلانیت پر نہایت اہم مطالب کے ضمن میں بیان کیا کہ عزاداری اور دینداری میں عقل کو حاکم ہونا چاہئے۔
-
ملک پاکستان میں محرم الحرام کے لئے وہی قانون ہوگا جو قائد اعظم محمد علی جناح نے بنایا تھا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لیے اعلی عدلیہ کے فیصلے کو حکومت پاکستان کے حکمران پولیس انتظامیہ پاؤں کے نیچے روند رہے ہیں۔
-
استاد علی رضا پناہیان:
امام علی (ع) کی حکومت کا دورانیہ کیوں مختصر رہا ؟
حوزہ/ ہدایت فاؤنڈیشن کے ممبر حجۃ الاسلام والمسلمین استاد پناہیان نے کہا کہ دین اسلام کی عظمت ایران کی ترقی پر منحصر ہے،لہٰذا لوگوں میں اسلام اور معاشرے کے مسائل کے حل کے لئے احساس ذمہ داری ہونا چاہیے۔
-
یو پی؛ محرم کے جلوسوں سے متعلق گائڈ لائنس سے شیعوں میں شدید غصہ، بے بنیاد الزامات واپس لینے کا مطالبہ
حوزہ/ محرم کے جلوسوں کے نہیں برامد ہونے کا ریاست کے شیعہ مسلمانوں کو جتنا افسوس ہے اس سے زیادہ غصہ اور برہمی اتر پردیش کے ڈی جی پی مکل گوئل کے ذریعے جاری گائڈ لائنس میں شیعوں پر لگائے گئے الزامات پر ہے۔
-
عزاداری سید الشہداء شہری آزادیوں کا مسئلہ، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: قدغنیں انتشار کو دعوت دینے کے مترادف،اتحاد امت کے ذریعے ہی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
-
اترپردیش انتظامیہ کی جانب سے امسال محرم کے سلسلہ میں جاری کردہ گائیڈ لائن سے شیعہ قوم میں شدید غم و غصہ کی لہر
حوزہ/ علمائے مبارکپور آعظم گڑھ کا مشترکہ بیان: اترپردیش انتظامیہ کی جانب سے اس سال محرم کے سلسلہ میں جاری کردہ گائیڈ لائن سے شیعہ قوم کے مذہبی جذبات و عقائد کو سخت ٹھیس پہونچی ہے،اور سنی و ھندو حسینی تعزیہ داروں کی بھی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔
-
محرم الحرام میں مجالسِ عزاء پر عائد پابندی آئین سے متصادم، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
حوزہ/ لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام کے دوران مجالسِ عزاء منعقد کرنے پر عائد پابندی کو آئین سے متصادم ٹھہراتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے۔
-
محرم الحرام سے پہلے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ کے الیکٹرک کا ادارہ کرونا وائرس میں مبتلا لوگوں کو لوڈشیڈنگ کرکے اذیت پہنچا رہا ہے، موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔
-
ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دفاع عزاداری کانفرنس کا فقید المثال انعقاد
حوزہ/ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ کامران حیدر عابدی، شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، غفران مجتبیٰ، علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
-
محرم الحرام میں اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالم استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم منائیں گے۔اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالم استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ثابت ہوگا۔
-
محرم الحرام اتحاد وحدت اخوت اور بھائی چارے کا پیغام، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی تمام طبقات کے لئے یکساں ہے،آج انسانیت کی رہنمائی کے لئے سیرت شہداء کربلا ہے جنہوں نے بقاء انسانیت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
-
ایم ڈبلیوایم پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی نئے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات، محرم الحرام کےانتظامی امور پر تبادلۂ خیال
حوزہ/ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ ہزارہ قبیلہ اور اھل تشیع محب وطن ہیں اور اس ملک کے لئے ان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ دھشت گردی کے مختلف سانحات میں ہم آپ کے غم میں شریک رہے۔ جلد ہی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلا کر آپ کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔
-
محرم الحرام کے قریبی ایام میں گستاخی امن و امان خراب کرنے کی سازش، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں۔ محرم الحرام کے قریبی ایام میں اہل بیت اطہار ؑکی شان میں گستاخی امن و امان کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گستاخ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔
-
کشمیر، محرم الحرام کے دوران گرفتار کئے گئے تین عزادار رہا
حوزہ/ کشمیر پولیس کی جانب سے تینوں نوجوانوں کو 5 محرم الحرام کے جلوس عزاء میں آزادی کے حق میں نعرے بازی کا الزام لگایا گیا تھا اور اسکے بعد پہلے ان کے والدین کو گرفتار کیا گیا بعد از ان کو رہا کرکے ان نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، تینوں نوجوانوں کو پہلے پولیس اسٹیشن میں بند رکھا گیا بعد میں انہیں سینٹرل جیل بھیبج دیا گیاتھا۔
-
چہلم حضرت امام حسین (ع) پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے
حوزہ/ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
-
امسال کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے اپنی نوعیت کا منفرد و بے مثال اربعین مارچ
حوزہ/ اربعین مارچ کے زائرین کئی دنوں کی طولانی مسافت کو پاپیادہ طے کرنے کے بعد اپنی منزل مراد کربلائے معلیٰ پہونچ گئے ہیں۔
-
تصویر/ زائرین حسین (ع) کربلا کی جانب رواں دواں
حوزہ/ عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ جاری ہے اور عراق کے گوشہ و کنار سے لاکھوں عزادار یا تو کربلا پہنچ چکے ہیں یا پھر آج شام تک کربلا پہنچ جائیں گے۔