علامہ ساجد نقوی
-
امام رضا (ع) نے دین اسلام کی اساس اور بنیاد کو مستحکم کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرکے ان کے اقوال و افعال کی تقلید کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو سنوارسکتے ہیں، آپ ؑدین اسلام کی نشرواشاعت ، علوم و فنون اور مباحثہ و مناظرہ کے میدانوں میںفریضہ انجام دیتے ہوئے پیغمبرانہ مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں رہے۔
-
اسلام، فطرت سے ہم آہنگ اور انسانیت کا علمبردار ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآنی تعلیمات واضح ہیں کہ نیکی پر تعاون کرو، جس نے ایک انسان کو بچا لیا اس نے گویا تمام انسانیت کو بچا لیا، لہذا اسلام عمر رسیدہ اَفراد کو زندگی کی سہولتوں کی فراہمی میں ترجیح کا حق دیتا ہے،معمر اَفراد کی تکریم ہی صحت مند روایات کی اَساس ہے۔
-
بچوں سے مشقت معاشرتی برائیوں میں سے ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ بچوں کے حقوق کےلئے عملی طور پر تعلیم و تربیت سمیت بچوں میں منفی رویوں ، عادات و اطوار اور اخلاقی کمزوریوں کی اصلاح کےلئے اقدامات اٹھانا ہونگے ۔
-
غاصب و طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ غاصب و طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا، اقوام متحدہ جیسے طاقت ور ادارے کو معاشی انصاف کےلئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔
-
کویتی پارلیمنٹ کا اسرائیلی غاصب جارح ریاست کےخلاف قانون خوش آئند قدم، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ غاضب جارح ریاست نے جنگی جرائم کی سنگین ترین مثالیں رقم کی ہیں، خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کو ہزاروں ٹن وزنی ملبے تلے زندہ درگور کردیا گیا، عالمی ضمیر کب بیدار ہو گا؟امہ کے ایسے گھمبیر حالات میں کے پی میں پیش کردہ قرارداد فرقہ واریت بڑھکانے کی دانستہ کوشش ہے۔
-
امام خمینیؒ نے عالمی معاشرہ کو بیدار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ آج کے اس پُر آشوب دور میں امام خمینی ؒ کی آفاقی شخصیت کے تمام پہلوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا پر اسلام کا حقیقی چہرہ واضح ہوسکے ۔
-
مسئلہ فلسطین و کشمیر کے عملی اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذمتی قراردادیں وبیانات خوش آئند، عملی اقدامات کے بغیر مظلوموں کو حق ملنا ممکن نہیں۔
-
امن کےلئے اقوام متحدہ، قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امن ڈے مختص کرنے سے دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا، اقوام متحدہ مصلحت ترک کرے اور دنیا کے امن کیلئے کر دار ادا کرے۔
-
امام جعفر صادق (ع) تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام کے علوم سے کسی خاص مکتب، مسلک، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا، آپ نے عصری علوم کا جو بے بہا خزانہ صاحبان فکر و نظر کے استفادہ کے لیے چھوڑا وہ آج بھی بلا تفریق مذہب ہر انسان کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
-
جنت البقیع کی صورت میں تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ جنت البقیع رسول خدا، ان کی آل پاک علیہم السلام و اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے۔
-
بیت المقدس کی شدید بے حرمتی،اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی ہے، بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے۔ بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔
-
14 اگست کی طرح 27 رمضان بھی یوم تجدید عہد کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں خدا وند متعال نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستان جیسی نعمت سے نوازا لیکن ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست بنانے کےلئے کردار ادا نہیں کیا گیا۔
-
مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابو اسرائیلی فوج کا حملہ ظلم کی انتہاء ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ صیہونیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امہ کو متحد ہونا ہوگا، آئے روز اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں ، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فوج کا حملہ ظلم کی انتہاء ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ کے حکم پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، شیعہ علماء کونسل پاکستان
حوزہ/ قدس ریلی سے علمائے کرام و عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاءکردی، یوم القدس فلسطینیوں اور بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔
-
یوم القدس، فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جارح اسرائیل کو غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا، کشمیر کمیٹی کا دائرہ کار بڑھا کر کشمیر و فلسطین کمیٹی بنائی جائے ،ہم فلسطینیوں کی جمہوری ، سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، یوم علی ؑ پر طے ہونے کے باوجود مراسم پر پابندیاں شدید کینہ کو واضح کرتی ہیں۔
-
شب قدر رحمتوں کے نزول اور گناہوں کی مغفرت کی رات ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ قرآن مجید کی طرف حقیقی معنوں میں رجوع کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ نہ ہو۔
-
حضرت علی (ع) کی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرکے عالم اسلام کے مسائل حل کرسکتے ہیں،مجالس و جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کی جائیں۔
-
فتح مکہ، شرک کے سیاسی اقتدار کے زوال کا نقطہ آغاز ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ نبی اکرم نے دس ہزار کے لشکر کے ہمراہ مکہ سے باہر” مرالظہران “ پر پڑاﺅ کیا اس عظیم لشکرکو دیکھ کر مشرکین مکہ کے سردار خوف زدہ ہوگئے، فتح مکہ کے بعد مکہ کی معاشرتی، دینی، علمی زندگی میں واضح فرق آیا جو اس سے قبل وہاں موجود نہ تھا۔
-
یوم ضربت علی (ع) عالم اسلام کا بڑا سانحہ و انتہاء پسندی کی گھناﺅنی مثال، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج اگر دنیا میں عدل علوی کی روشنی میں حکومتیں قائم ہوتیں تو فلسطین و کشمیر سمیت دنیا میں مظلوم اس طرح دربدر نہ ہوتے، طبقاتی تفریق نہ ہوتی، حکمران سے رعایا تک سب کےلئے یکساں نظام انصاف ہوتا۔
-
ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عالمی یوم مزدور “کے موقع پر کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدور مزدوروں کی جد و جہد یاد دلاتاہے،مزدوروں کی جد و جہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
-
دین اسلام کو اغیار سے بچانے کےلئے اصحاب بدر والا جذبہ پیدا کریں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ ساجد نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود عزم و استقلال سے اسلام کا دفاع کیا،آج ہمیں بھی اسلام کے دفاع اور اسلام کو اغیار و دشمن قوتوں کی سازشوں اور حملوں سے بچانے کےلئے اصحاب بدر والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
-
امام حسن (ع) کے علم، حلم، جلالت و کرامت میں عکس رسول (ص) نظر آتا ہے، علامہ ساجد نقوی
یوم ولادت نواسہ رسول کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسنؑ نے مسلمانوں کے اجتماعی مفادات کے حصول اور اسلام کے استحکام کے لئے باہمی رواداری اور صلح و محبت کا ماحول بناکر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔
-
12رمضان یوم موخات کو یاد رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر ”صیغہ اخوت“ کی تجدید کی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 12رمضان المبارک ایک تاریخی دن ہے جب پیغمبر اکرم نے مہاجرین اور انصار کے درمیان ”مواخات“بھائی چارہ قائم کیا دو دو فرد کو بھائی قرار دیا اور حضرت علی ؑ ابن ابی طالب کو اپنا بھائی قرار دیا۔آج ایک بار پھر ”صیغہ اخوت“ کی تجدید کی جائے اور اپنے معاشروں میں اس سنت رسول کو رائج کیا جائے۔
-
سیدہ خدیجہ الکبری ؑکی سیرت طاہرہ پر آدمیت کونازہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت خدیجہ ؑکی پاکیزگی اور عظمت کا یہ عالم تھا کہ وہ پیغمبر اکرم کی پہلی شریکہ حیات بنیں اور جب تک زندہ رہیں، تنہا ام المومنین اور پیغمبر اکرم کی شریکہ حیات رہیں۔
-
اقبال کے فلسفہ خودی، پیغام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول (ص) و آل رسول (ع) مشعل راہ ہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ یوم وفات علامہ اقبال کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افسوس! علامہ اقبال ؒنے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، ملک میں آئین کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ہوگی، فلسفہ اقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں امن و امان سمیت معاشرتی لحاظ سے حالات یکسر مختلف ہوتے۔
-
پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔
-
روزہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔ اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتا ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا علامہ امین شہیدی سے رابطہ غیر قانونی اقدام کی مذمت
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے علامہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ایجنسیز کو ہمارے خلاف کسی ثبوت کی تلاش نہیں، کیونکہ وہ ہمیں جانتی ہیں۔ وہ صرف مظلوم مسنگ پرسنز کی حمایت کو جرم قرار دیکر اس عظیم کام سے ہمیں روکنا چاہتی ہیں، لیکن ہم سچائی اور حق کے راستے پر تا دمِ مرگ کھڑے رہیں گے۔ ایسی لاقانونیت اور غیر مہذب حرکتیں ہمیں مظلوم کی حمایت سے نہیں روک پائیں گی۔
-
آیت اللہ شہید باقر الصدر کا منفرد انداز و کردار آج بھی قوم کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ علم اصول میں تحقیقی کاوش سے لے کر جیدعلوم پر مبنی تالیفات تک شہید نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا آپ کا منفرد انداز و کر دار تھا جو مشعل راہ ہے ۔