شرعی احکام
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:داڑھی مونڈ نے اور اسکی اجرت کا کیا حکم ہیں جبکہ جو داڑھی منڈوا رہا ہےاسے اسکے حرام ہونے کاعلم ہے
حوزہ؍داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا حرام ہے اور وہ پیسے جو داڑھی مونڈنے کے عوض داڑھی مونڈنے والے نے لیے ہیں وہ داڑھی منڈوانے والے کو واپس کرے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اگر ماں یا باپ کسی سنتی عمل مثلاً مٹھی بھر داڑھی یا مستحب روزے سے روکتے ہوں تو کیا رک جانا چاہیے؟
حوزہ؍اگر والدین شفقت کے سبب روکتے ہیں تو رک جانا چاہیے اور میرے بیٹے پر واضح رہے کہ والدین کو راضی کرنا بہت آسان ہوتا ہے
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:جب بھی میں قرآن کی سجدے والی آیت کو سنوں تو مجھے کیا پڑھنا چاہیئے؟
حوزہ؍سجدہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نیت ہو، اور بنا بر احتیاط سجدہ انہی چیزوں پر ہو جن پر واجب سجدے کرنا صحیح ہے۔ دیگر یہ مستحب ہے کہ سجدے میں ذکر بھی پڑھا جائے جیسا کہ نماز کہ سجدے میں پڑھا جاتا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کیا مرتد نجس ہو جاتا ہے؟کیا مرتد (منکر خدا) نجس ہے؟
حوزہ؍اگر اہل کتاب ہو جائے تو پاک ہوگا اور اگر مشرک و ملحد ہو جائے تو نجس ہوگا۔ ہاں، نجس ہے اور اگر گیلا ہو تو دوسروں کو بھی نجس کرسکتا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اگر کوئی نیند میں کسی کی امانت کو نقصان پہونچا کر اسے واپس کر دے
حوزہ؍اس کے لیے نقصان کی تلافی یا اس سے حلالیت طلب کرنا ضروری ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:میاں بیوی نے ایک دوسرے کے پاس جو ہدیے اور امانتیں رکھوایی تھیں، طلاق کے بعد ان کا کیا ہوگا
حوزہ؍وہ ہدیے جو میاں بیوی ایک دوسرے کو دیتے ہیں، اگر وہ باقی بچے ہوں تو واپس لے سکتے ہیں مگر یہ کہ وہ آپس میں خونی رشتہ دار ہوں،یا قربتا الی اللہ ہدیہ ہو۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غیر شیعہ اور کافر کو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا
حوزہ ؍ہاں، تمام شرائط پائے جانے کی صورت میں واجب ہے۔ اس کی شرطوں میں سے ایک شرط یہ ہے کہ وہ شخص گناہ کرنے یا واجب ترک کرنے سے معذور نہ ہو اور جاہل مقصر بھی نہ ہو، پہلے اسے نصیحت کرے، اس کے بعد اگر وہ باز نہیں آ رہا ہو تو امر بالمعروف کرنا واجب ہے
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: کیا مرد حجاب کے لیے بیوی بچوں پر زبردستی کر سکتا ہے؟
حوزہ؍نہیں، وہ حجاب کے لیے بیوی پر زبردستی نہیں کر سکتا، ہاں گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا سکتا ہے اور حجاب کے ساتھ باہر جانے کی شرط کر سکتا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اگر کوئی کافر عورت مسلمان سے شادی کی خاطر ،صرف زبان سے دونوں شھادتیں ادا کرے
حوزہ؍زبان پرشھادتیں جاری کرنا کافی ہے اگرچہ اسکا دل زبان سے موافقت نہ بھی کرتا ہو،اس پر ظاہرا اسلام کے احکام جاری ہوں گے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آيا خواتين کے لئے پردے اور ايسے لباس کے ساتھ جو ان کے بدن کو مستور رکھے ماتمى جلوس ميں شرکت کرنا جائز ہے؟
حوزہ؍عورتوں کے لئے دستوں ميں شرکت کرنا مناسب نہيں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کیا عورت کا مجالس عزاء سے خطاب کرنا جائز ہے جبکہ اسے علم ہو کہ نامحرم اس کى آواز سنيں گے؟
حوزہ؍اگر مفسدہ کا خوف ہو تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ايسے ملک ميں رہنے کا کيا حکم ہے جہاں گناہ کے اسباب کثرت سے پائے جاتے ہوں؟
حوزہ؍ايسے ممالک ميں جہاں گناہ کے اسباب مہيا ہيں وہاں رہنا بذاتِ خود جائز ہے خصوصاًاگر وہاں رہنے کے لئے مجبور ہو ليکن اس پر شرعاً حرام امور سے اجتناب کرنا واجب ہے اور اسى طرح واجبات شرعيہ کو انجام دينے اور محرمات شرعيہ کو ترک کرنے ميں بالغ اور دوسرے مکلفين ميں کوئى فرق نہيں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کیا خواتين کا دار الکفر سے دار الاسلام کى طرف ہجرت کرنا ضرورى ہے ؟
حوزہ؍آياايسى خواتين کا جو دار الکفر ميں ايمان لائى ہوں اور معاشرتى اور خاندانى وجوہات کى بنا پر اسلام کے اظہار سے قاصر ہوں ان پر دار الاسلام کى طرف ہجرت کرنا ضرورى ہے ؟
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آيا مسلمان کے لئے غير اسلامى ملک کى طرف ہجرت کرنا جائز ہے؟
حوزہ؍ اگر اس کے بے دين ہونے کا خوف نہ ہو تو کوئى حرج نہيں ہے اور ہاں اپنے دين و مذہب کى حفاظت کے ساتھ اس پراسلام اور مسلمين کا دفاع کرنا واجب ہے اور بقدر امکان دين اور دين کے احکام کى ترويج کرنا واجب ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:دوسرے ملکوں ميں سياسى پناہ لينے کا کيا حکم ہے؟ آيا سياسى پناہ کے لئے جھوٹا قصہ گھڑنا جائز ہے؟
حوزہ؍غير اسلامى حکومت ميں سياسى پناہ لينے ميں بذات خود کوئى حرج نہيں مگر يہ کہ مفسدہ کا باعث ہو ۔ ليکن جھوٹ اور جعلى قصو ں سے کام لے کر سياسى پناہ حاصل کرنا جائز نہيں ہے.
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ہمارے اسلامى معاشرے کے خلاف ثقافتى جنگ ميں دور حاضر کى عورت کى کيا ذمہ دارى ہے؟
حوزہ؍پردے کى پابندى اور ايسے ملبوسات سے اجتناب کرنا جو دشمنوں کى ثقافت کى پيروى کہلائے اہم واجبات ميں سے ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: ايسى تصاوير، کتب اور مجلات کا کيا حکم ہے جو صراحت کے ساتھ قبيح اور فحش امور پر مشتمل نہيں ہوتے
حوزہ؍مذکورہ اشياءکى ترويج کرنا ، خريدنا اور فروخت کرنا جائز نہيں ہے جو جوانوں کے انحراف اور فاسد ہونے کا سبب ہو اور فاسد ثقافتى ماحول مہيا کرے لہذا ان سے اجتناب کرنا واجب ہے ۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ٹائى لگانے اور گاؤن پہننے کا کيا حکم ہے
حوزہ؍ ٹائى اور ٹائى جيسى اشياءکا پہننا جائز نہيں ہے اگر غير مسلمين کى ثقافت اور مخالف مغربى ثقافت کى ترويج کا سبب بنتى ہوں اور مذکورہ حکم اسلامى حکومت ميں رہنے والوں سے مختص نہيں ہے ۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:امريکى لباس پہننے کا کيا حکم ہے؟
حوزہ؍استعمارى ممالک کے بنے ہوئے لباس کے پہننے ميں اس لئے کہ اعداءاسلام نے بنايا ہے کوئى حرج نہيں ہے ہاں اگر غير اسلامى اور مخالف ثقافت يا ان کى معيشت کى تقويت کا سبب بنے جسے وہ اسلامى ممالک پر استعمار اور استثمار کے لئے استعمال کرتے ہيں يا اگر اسلامى حکومت کى معيشت کو ضرر پہنچانے کا سبب ہو تو مورد اشکال ہے بلکہ بعض موارد ميں جائز نہيں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آيا اسکول کے اساتذہ کے لئے ايسے شاگردوں کے بال کاٹنا جائز ہيں جو مغربى طرز پر اپنے بال بناتے اور مزين کرتے ہيں؟
حوزہ؍اساتذہ کے لئے طلباءکے بال کاٹنا مناسب نہيں ہے بال کاٹنا خود طالب علم کى ذمہ دارى ہے اور اگر اسکول کے اساتذہ طالب علم سے کوئى خلاف ادب اور اسلامى ثقافت کے منافى عمل ديکھيں تو پدرانہ وعظ و نصيحت انجام دينا ان کى ذمہ دارى ہے۔۔۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آیا عقد اخوت پڑھنے سے سگے بھایی کا رشتہ حاصل ہو جاتا ہے؟
حوزہ؍عقد اخوت فقط ایک دعا ہے،اس کےپڑھنے سے سگے بھائیوں والا رشتہ حاصل نہیں ہوتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:بال کاٹنے ميں مغربى اسٹائل کى تقليد کرنے کا کيا حکم ہے؟
حوزہ؍ايسى چيزوں کے حرام ہونے کا معيار يہ ہے کہ وہ عمل اعداءاسلام سے مشابہت اور ان کى ثقافت کى ترويج کا سبب ہو اور مذکورہ عمل اشخاص ، زمانہ اور ملکوں کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے مغربى ہونا کوئى خصوصيت نہيں ہے ۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ہندو یا عیسائی سے ہم سر کے بال یا داڑھی کا خط کروا سکتے ہیں؟
حوزہ؍ہندؤ یا عیسائی سے سر کے بال یا داڑھی کا خط کروانا جائز ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غير ملکى لباس کی خريد و فروخت اور اس کے استعمال کے بارے ميں کيا حکم ہے ؟
حوزہ؍غير ملکى لباس کى خريد و فروخت ميں کوئى اشکال نہيں ہے ليکن اگر ان کا پہننا اسلامى حياءاور اخلاق کے منافى ہو يا اسلام دشمن مغربى ثقافت کى اشاعت کا سبب ہو تو اس لباس کا خريدنا ، فروخت کرنا اور پہننا جائز نہيں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:چاول میں چوہے کا فضلہ
حوزہ؍چاول نجس اور ان کا کھانا حرام ہے اور نجاست کے سرایت کرنے کی صورت میں بدن کے ظاہری حصوں جیسے کہ ہاتھ، ہونٹ، چاول کے برتن وغیرہ کو دھونا ضروری ہے لیکن منہ کے اندورنی حصے کو پاک کرنا لازم نہیں ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مسائل شرعی کا لحاظ رکھتے ہوئے کتّے کا پالنا
حوزہ؍اگر طہارت اور نجاست کے مسائل کا خیال رکھا جائے اور گھر میں اس کا رہنا مفید ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن وہ طریقہ جو کتّے کے سلسلے میں اہل مغرب اختیار کرتے ہیں اسلام اس کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:چیک فروخت کرنا
حؤزہ؍سوال: میں نے ایک کمپنی کے لئے کام کیا تھا اور کمپنی نے اجرت کی بابت مجھے مدت والا چیک دیا ہے، کیا میں یہ چیک کسی شخص یا دوسری کمپنی کو نقد اور کم قیمت پر فروخت کرسکتا ہوں؟جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: حیوانات کے پالنے کا خرچ
حوزہ؍یہ خرچ اگر اسراف کی حد تک نہ پہنچے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: پرندوں کا فضلہ
حوزہ؍سوال: حرام گوشت آرائشی پرندوں (Ornamental birds) کا فضلہ کہ جن کا خون اچھل کر نکلتا ہے ، پاک ہے یا نجس؟جواب: پاک ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:تفریح کے لئے حیوانوں کا پالنا
حوزہ؍مذکورہ بالا فوائد کے تحت حیوانات کے پالنے میں نہ صرف یہ کہ کوئی ممانعت ہے بلکہ اس میں مادی اور معنوی فوائد بھی پائے جاتے ہیں لیکن یہ کام ایسے ہونا چاہیے کہ اس سے اسراف یا حیوانات کو اذیت نہ پہنچے۔