شرعی احکام
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مجالس میں تمام لوگوں کو سلام کرنا
حوزہ؍سلام کرنا ہر حال میں بذات خود مستحب ہے ﴿اور سوال کے مسئلے میں ایک شخص کا جواب دینا کافی ہوتا ہے﴾؛ تاہم ایسے شخص کو سلام کرنا جو نماز کی حالت میں ہو، مکروہ ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:چارجز کی کی لیٹ پیمنٹ کا جرمانہ
حوزہ؍اگر عمارت کے رہائشی ایک معاہدے کے تحت قبول کرلیں کہ چارجز کی رقم ایک معینہ تاریخ میں ادا کردیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں مخصوص رقم ادا کرنے کے پابند ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: اربعین کی مشی میں شرکت کے لئے ویکسین لگوانا
حوزہ؍ اس قسم کے امور میں متعلقہ قوانین و ضوابط معیار ہیں اور کسی بھی صورت میں جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: نماز کے کلمات ادا کرنے کی کیفیت
حوزہ؍ نماز میں واجب ہے کلمات اس طرح سے ادا کئے جائیں کہ اسے قرائت کہا جاسکے، لہذا قلبی قرائت یعنی دل میں کلمات ادا کرنا یا تلفظ ﴿زبان سے لفظ کی ادائیگی﴾ کے بغیر صرف ہونٹوں کو حرکت دینا کافی نہیں ہے۔ قرائت کہلانے کی علامت یہ ہے کہ نماز پڑھنے والا ﴿جبکہ اس کے کان بھاری نہ ہوں اور اردگرد میں شور شرابا نہ ہو﴾ جو پڑھ رہا ہے اور زبان سے ادا کررہا ہے اسے سن سکتا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: تعلیمی وظیفے کی رقم کا خمس
حوزہ؍ تعلیمی وظیفے پر خمس نہیں لگتا، سوائے ان طالب علموں کے لئے جنہیں ملازمت کے ساتھ اسکالرشپ ملی ہو اور تعلیم کے دوران تنخواہ دریافت کرتے ہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:سرمایے کا خمس
حوزہ؍اشیاء کا اس قیمت کے لحاظ سے حساب لگائیں کہ جس پر خمس کی تاریخ میں انہیں نقد کیا جاسکتا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اختیاری وطن
حوزہ؍آپ جب تک زندگی گزارنے کے عنوان سے وہاں رہائش پذیر نہیں ہوجاتے اس وقت تک نماز قصر ہوگی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: وسواسی شخص کا فریضہ
حوزہ؍ آپ کی ذمہ داری شک کی پروا نہ کرنا ہے، جب تک آپ کو کسی بات کے متعلق یقین نہ ہوجائے آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ضروری ہے کہ مکلف احکام شرعی میں اپنے ذوق اور سیلقے کی دخالت دینے سے پرہیز کرے اور شریعت مقدسہ کے احکامات و فرامین کا فرماں بردار اور ان پر ایمان رکھنے والا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: ادھار پر فروخت ہونے والی اجناس کا خمس
حوزہ؍معاملہ کرتے وقت اجناس کی نقد قیمت اسی سال کی آمدنی اور ادھار بیچنے پر ملنے والا منافع وصولی والے سال کی آمدنی ہوگی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: وقف کی نگرانی قبول کرنے کے بعد منصرف ہونا
حوزہ؍احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے کہ نگراں اپنی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد خود کو نگرانی کے عمل سے معزول کر لے یا اسے کسی دوسرے کے سپرد کرے، تاہم اگر نگرانی کا دار و مدار نگراں کی ذاتی رائے پر نہ ہو تو نگرانی کے لئے کسی صالح اور امانت دار شخص کو وکیل بنا سکتا ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: عزاداری کے لئے جمع کی گئی باقی ماندہ چیزیں
حوزہ؍اگر ان کے متعلق شرعی نذر کی گئی ہو تو نذر کے تابع ہوں گی بصورت دیگر باقی ماندہ اموال اور چیزوں کو ہدیہ کرنے والوں سے اجازت لے کر بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جاسکتا ہے یا انہیں بعد والی مجالس عزاء میں صرف کرنے کے لئے سنبھال کر رکھ لیا جائے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: وبائی صورتحال میں نیاز دینے کی نذر
حوزہ؍جب تک حفظان صحت کے لئے جاری کی گئی ہدایات اور قوانین پر عمل کر کے نذر پر عمل کرنا ممکن ہو نذر کو ترک یا تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن اگر نذر کا صیغہ نہیں پڑھا ہو تو اس کے ذمے کچھ نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:عارضی رہائش کے مقام میں نماز اور روزہ
حوزہ؍ اگرچہ یہ جگہ وطن کا حکم نہیں رکھتی تاہم اگر کم از کم ایک سال وہاں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ ہو تو آپ مسافر شمار نہیں ہوں گے اور وہاں پر -حتی کہ دس دن کے قصد اقامت کے بغیر بھی- آپ کی نماز پوری ہوگی اور روزہ صحیح ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: والدین کی اطاعت
حوزہ؍ والدین کی اطاعت بذات خود واجب نہیں تاہم ضروری ہے کہ ماں اور باپ کی مخالفت ان کے ناراض ہونے اور قابل توجہ اذیت و تکلیف کا باعث نہ بنے مثلاً ان کی جانب سے بے زاری کا اظہار اور دھتکارنے کا سبب نہ بنے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: ارث کی مالیت کے اضافے میں خمس
حوزہ؍ اس پر خمس نہیں ہے، مگر یہ کہ آپ نے اسے منافع حاصل کرنے اور قیمت بڑھنے کی نیت سے سنبھال کر رکھا ہو تو اس صورت میں اسے فروخت کرنے کے بعد احتیاط واجب کی بنا پر اس کی بڑھنے والی مالیت - افراط زر کی مقدار کم کرنے کے بعد- سال کی آمدنی شمار ہوگی اور اگر خمس کی تاریخ تک آپ کے پاس موجود رہے تو اس کا خمس دینا ہوگا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز کے دوران منہ سے خون نکلنا
حوزہ؍ضروری ہے کہ خون کو حلق سے نیچے نہ اتارے اور اگر خون نگلے بغیر اور لباس اور بدن کو نجس کئے بغیر نماز جاری رکھ سکتا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور نماز صحیح ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مستقبل کے لئے خریدے گئے لباس کا خمس
حوزہ؍سوال کے مسئلے میں ان کپڑوں پر خمس دینا ہوگا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آیة الکرسی کہاں تک
حوزہ؍جہاں پر بھی آیة الکرسی کہا گیا ہو پہلی آیت ﴿«و هو العلی العظیم» تک﴾ مراد ہے مگر یہ کہ کسی جگہ پر بعد والی دو آیتوں( «هم فیها خالدون» تک) کی تصریح کی گئی ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: لمبے ناخن کے ساتھ وضو اور غسل کرنا
حوزہ؍صرف ناخن کا لمبا ہونا وضو میں رکاوٹ شمار نہیں ہوتا اور اس کے باطل ہونے کا سبب نہیں ہے، تاہم ناخن کی اس مقدار کے نیچے کہ جو معمول کی حد سے زیادہ لمبی ہے، اگر کوئی رکاوٹ ہو تو اسے برطرف کرنا ضروری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:دوسروں کو نماز کی حالت میں کوئی بات سمجھانا
حوزہ؍اگر ذکر کی نیت سے کوئی لفظ ادا کرے، مثال کے طور «الله اكبر» کہے اور کہتے وقت آواز اونچی کرلے تاکہ دوسرے کو کوئی بات سمجھائے تو کوئی اشکال نہیں رکھتا۔ تاہم اگر کسی دوسرے کو کوئی بات سمجھانے کی نیت سے کوئی ذکر پڑھے، اگرچہ ذکر کی نیت بھی رکھتا ہو تو نماز باطل ہوجائے گی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:عزاداری طویل ہوجانے کی وجہ سے نماز قضا ہونا
حوزہ؍بدیہی ہے کہ واجب نماز، عزاداری اہل بیت (علیہم السلام) میں شرکت کرنے سے مقدم ہے، جبکہ ان مجالس کے بہانے نماز کو ترک اور قضا کرنا جائز نہیں ہے۔ تاہم ضروری ہے کہ مجالس اور ماتمی انجمنوں کے پروگرام اس طرح سے ترتیب دیے جائیں کہ نماز میں خلل نہ پڑے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: بیماری کے پھیلاو کے دوران عزاداری میں شرکت کرنا
حوزہ؍جواب: حفظان صحت کے اصولوں اور متعلقہ ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے اشکال نہیں رکھتا، بلکہ بہترین اعمال اور مستحبات مؤکدہ میں سے ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: عزاداری اور قوانین کا احترام
حوزہ؍عزاداری سید الشہداء اور ان کے اصحاب ﴿علیہم السلام﴾ کے لئے جلوس برپا کرنا اور ان جیسی رسومات میں شرکت کرنا انتہائی پسندیدہ اور مطلوب عمل ہے اور ان عظیم ترین اعمال میں سے ہے کہ جو انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب عطا کرتے ہیں، تاہم ضروری ہے کہ ہر ایسے عمل سے جو دوسروں کی اذیت کا باعث بنتا ہے یا شرعی اعتبار سے بذات خود حرام ہے، اجتناب کیا جائے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:خمس ادا نہ کرنے والے کا مال استعمال کرنا
حوزہ؍ان کے اموال کو استعمال کرنا اشکال نہیں رکھتا اور اس کے خمس کی ادائیگی کے سلسلے میں آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں، تاہم اگر آپ کو یقین ہے کہ خمس ادا نہیں کرتے تو شرائط کے پائے جانے کی صورت میں آپ کا فریضہ، خمس کے مسئلے کی یاددہانی اور امر بالمعروف ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:عورت کا اپنا مال عزاداری میں خرچ کرنا
حوزہ؍شرعی نذر کے علاوہ دوسرے موارد میں خود اسے اختیار حاصل ہے تاہم شوہر کے موجود ہونے کی صورت میں احتیاط واجب کی بنا پر عورت کا شرعی نذر کرنا اس کی اجازت سے ہونا چاہئے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: نماز کے بعد وضو سے مانع بننے والی کسی چیز کا مشاہدہ کرنا
حوزہ؍اگر اسے اطمینان ہے کہ وضو کرتے وقت مانع موجود تھا تو اس کا وضو اور نماز صحیح نہیں ہیں بصورت دیگر وضو اور نماز اشکال نہیں رکھتے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:حجامت کروانے والے شخص کا امام جماعت بننا
حوزہ؍اگر امام جماعت کو کوئی شرعی عذر درپیش ہو تو اس کا امامت کروانا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا (نماز کی دیگر شرائط کا خیال رکھتے ہوئے) اشکال نہیں رکھتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: امر بالمعروف کا انداز
حوزہ؍ اگر وعظ و نصحیت اور حکم شرعی بیان کرنے وغیرہ کے ذریعے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوجائے تو امر اور نہی ﴿حکم دینا﴾ واجب نہیں ہے، بصورت دیگر اگر احتمال دے کہ امر اور نہی کرنا موٴثر ہوگا تو ضروری ہے کہ امر اور نہی کرے اور جب نرم لہجے اور خوش اخلاقی کے ساتھ امر اور نہی کرنا موٴثر واقع ہو تو اس صورت میں سخت لہجے اور شدت آمیز انداز میں امر اور نہی کرنا جائز نہیں ہے.
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: نماز میں قضا سے ادا کی طرف نیت تبدیل کرنا
حوزہ؍ نیت کو قضا نماز سے ادا نماز کی طرف تبدیل کرنا صحیح نہیں ہے اور مذکورہ مسئلے میں ضروری ہے کہ یہ شخص بیٹھ جائے اور نماز کا سلام بجا لائے اور احتیاط مستحب کی بنا پر سلام کے بعد دو سجدہ سہو بجا لائے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: اربعین کی باقی ماندہ نذر و نیاز کو استعمال کرنا
حوزہ؍۱) اجناس کو ان کے دینے والوں کی اجازت کے بغیر پیسوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا مگر یہ کہ اگلے سال تک باقی رہنا ان کے خراب ہوجانے کا باعث ہو تو اس صورت میں اشکال نہیں رکھتا۔۲ اور ۳) چندہ دینے والوں کی نیت کے پیش نظر ضروری ہے کہ مذکورہ نذر و نیاز اگلے سال کربلائے معلی میں اربعین کے موکبوں میں استعمال ہو(اگرچہ دوسرے افراد کے ذریعے ہی کیون نہ ہو)۔