احکام شرعی
-
احکام شرعی:
بغیر ڈرائورینگ لائسنس کے گاڑی چلانے کا حکم
حوزہ| اگراس میں دوسروں کی جان کو خطرہ ہو تو جائز نہیں ہے ،بلکہ احتیاط کی بناء پر اس صورت کے علاوہ بھی جائز نہیں ۔
-
احکام شرعی:
نکاح کے بعد شادی کے دوران گھر سے باہر جانے کیلئے اپنے شوہر سے اجازت لینا واجب اور ضروری ہے؟
حوزہ|آیتالله سیستانی: اگر آپکے شہر میں معاشرے اور عُرف میں واجب اور ضروری اجازت لینا سمجھا جاتا ہے تو ضرور اجازت لیکر جائیں۔ وگرنه لازم نہیں ہے۔۔۔۔
-
احکام شرعی: دکھاوا حرام ہے
دکھاوا اور خودنمائی اس نیت سے کہ دوسروں کو گناہ میں ڈالا جائے، ایسا کرنا حرام ہے
حوزہ|دکھاوا اور خودنمائی اس نیت سے کہ دوسروں کو گناہ میں ڈالا جائے، ایسا کرنا حرام ہے۔
-
احکام شرعی:شوہر کی اجازت کے بغیر حمل نہ ٹھہرانا
کیا عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر ایسی دوائیوں کے ساتھ جو زیادہ نقصان دہ نہیں ہیں تھوڑے عرصے کیلئے حمل نہیں ٹھہرائے تو اس صورت میں کوئی اشکال ہے؟
حوزہ|اس میں اشکال ہے اس بارے میں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرے۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی باپ نماز صبح کے لیے اپنے بالغ بچوں کو نیند سے اس طرح اٹھائے کہ ان کی ناراضگی کا سبب ہو تو کیا وہ گناہ گار ہے؟
حوزہ|اگر تربیت دینی کا یہی تقاضا ہو اور وہ سستی کی وجہ سے نہ اٹھتے ہوں تو ان کو جگانا ضروری ہے۔
-
احکام شرعی:
کس حد تک اپنی اولاد پر نماز اور حجاب کے لیے جبر کیا جا سکتا ہے؟
حوزہ|اگر بالغ ہوں تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیا جا سکتا ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر حاکم شرع کی اجازت کے بغیر ان کو مارنا پیٹنا جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
والدین کا کسی خاص فرد سے شادی کی وصیت کرنا یا نذر کرنا کہ انکا بیٹا یا بیٹی کسی خاص مرد یا عورت کیساتھ شادی کریں تو کیا ایسا کرنا صحٰیح ہے
حوزہ| باپ نے وصیت کی ہے کہ اس کا بیٹا کوئی خاص نوکری کرے یا کسی خاص لڑکی یا عورت کیساتھ شادی کرے. اس طرح کی وصیتیں باطل ہیں۔ کیونکہ وصیت کے ذریعے دوسروں کی زندگی میں دخالت نہیں کر سکتے اور نا کسی پر ذمہ داری معین کر سکتے ہیں۔
-
احکام شرعی:
جس عورت نے میک اب کیا ہوا ہو تو اسکے لیے نماز میں چہرہ چھپانا ضروری ہے؟
حوزہ|نہیں ، اگر نامحرم مرد اس کو نہیں دیکھتا ہے، تو ایسے چہرے کو نماز میں چھپانا ضروری نہیں ہے جس پر میک اب کیا ہوا ہے۔
-
احکام شرعی:
جگہ ہونے کے باوجود نماز جماعت کی پہلی صف میں کھڑے ہونے سے ہچکچانا
حوزہ| آپ ملاحظہ کرتے ہیں کہ نماز کی پہلی صفوں میں جگہ خالی ہوتی ہے لیکن جگہ ہونے کے باوجود یہ بندہ خدا سب سے پیچھے کھڑے ہوکر انپی نئی صف بناتا ہے، بالکل تنھا اور اکیلا کھڑا ہوتا ہے ! جبکہ یہ کام مکروہ ہے۔
-
احکام شرعی:
مسلمان کی میت کے پوسٹ مارٹم کا کیا حکم ہے ؟
حوزہ|آیت اللہ خامنہ: جائز نہیں ہے ۔مگر کسی کی نجات اس پر موقوف ہو یا اس کے بغیر اسلامی ملک کی میڈیکل کی ضرورت پوری نہ ہوتی ہو اور بعض ضرورت کے موارد میں۔آیت اللہ سیستانی:کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا لڑکیاں ہلکا سا میکپ اور خوبصورتی کے لیے پاوڈر لگا سکتی ہیں تا کہ عورتوں کی محفل میں منفرد اور خوبصورت معلوم ہوں اور ان کے لیے رشتہ مل سکے؟
حوزہ|اس طرح میکپ کرنا جایز ہے اور اس کا شمار عیب پوشی میں نہیں ہوتا۔
-
احکام شرعی:
کیا خواتین کیلئے ضروری ہے نماز میں مرد حضرات سے پیچھے رہیں ؟
حوزہ|آیات عظام امام، بہجت، صافى و نورى: نہیں، اگر خواتین مرد حضرات سے بھی آگے رہیں تو کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن بھتر ہے کہ مرد حضرات سے پیچھے رہیں۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
عِدّت کیا ہے اور اسکی کتنی اقسام ہیں؟
حوزہ|عدہ ایسے زمانہ یا وقت کو کہتے ہیں کہ عورت اس کو مسلسل گزارے تاکہ دوسرے فرد کے ساتھ شادی کر سکے۔عدت کی دو قسمیں ہیں۔۔۔
-
احکام شرعی:
ایسی جگہ پر کام کرنا کہ اس جگہ کا آفیسر بے نمازی ہو ، اور شراب بھی پیتا ہوں ایسی جگہ کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
حوزہ|ایسی جگہ پر کام حرام نہیں ہے اور اس جگہ سے آمدنی بھی حلال ہے لیکن؛جو آدمی بے نمازی ہے اور شراب بھی پیتا ہے اسے نہی از منکر (برے کاموں سے روکتے رہیں)۔
-
احکام شرعی:
کیا ایسے شخص کیساتھ شادی کرنا جائز ہے جو نماز نہیں پڑھتا؟
حوزہ| فاسق شخص کیساتھ شادی کرنا مکروہ ہے اور جو شخص نماز نہیں پڑھتا، وہ کھلم کھلا فسق و فجور کرنے والا شمار کیا جائے گا۔
-
احکام شرعی:
رد مظالم کا کیا حکم ہے اور اسے ادا کرنے کے لیٔے کیا مجتھد کی اجازت ضروری ہے؟
حوزہ|شرعی اعتبار سے اگر آپ کے ذمہ کسی کا مال ہو اور اس کا یا اس کے وارثین اور جاننے والوں کا کوئی پتہ نہ ہو تا کہ آپ اس کا مال اسے لوٹا سکیں تو اس مالک کی طرف سے مال کسی فقیر کو انفاق کرنے کو رد مظالم کہتے ہیں۔
-
احکام شرعی:
پنچگانہ نمازوں كے نوافل کی ترتیب
حوزہ|جمعہ کے دن ظہر اور عصر کی سولہ رکعت نفل پر چار رکعت کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور بہتر ہے کہ یہ پوری کی پوری بیس رکعتیں زوال سے پہلے پڑھی جائیں۔
-
احکام شرعی:
اطرافِ حرم کے احاطے سے زیارت کرنا
حوزہ|اربعین کے ایام میں شدید بھیڑ کی وجہ سے حرمِ امام حسین (ع) میں اور بعض اوقات بین الحرمین میں داخل ہونا نہایت ہی دشوار اور بعض لوگوں کے لئے ناممکن ہوتا ہے اور بعض اوقات دوسروں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔ کیا اس صورتحال میں حرم کے اطراف کے احاطے سے زیارت پڑھنا کفایت کرتا ہے؟
-
احکام شرعی:
خواتین کا ماہواری عادت کے دوران عتبات مشرفہ میں داخل ہونے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|احتیاط واجب کی بنا پر حائض خاتون کا معصومین (علیہم السلام) کے حرم میں یعنی زیرِ گنبد اور اس رواق میں جہاں ضریح مطہر واقع ہے، ٹہرنا جائز نہیں ہے لیکن دوسرے رواق اور حرم سے متصل دوسرے حصوں میں اگر وہ مسجد نہ ہوں تو ٹہرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا امام حسینؑ کے چہلم(اربعین) تک کالا لباس پہننے میں کوئی حرج ہے؟(مکروہ ہے؟)
حوزہ|شعائر الہٰی کی تعظیم کی نیت سے اور حزن و غم کے اظہار کے لئے خاندانِ عصمت و طہارت (علیہم السلام) کی عزاداری کے ایام میں کالا لباس پہننا ثوابِ الہٰی کا باعث ہے۔
-
احکام شرعی:
جو رقم اور اموال مجالس امام حسین علیہ السلام کے اخراجات کے طور پر چندہ کیے گئے ہوں، ان سے بچ جانے والی رقم اور اموال کو کن چیزوں میں خرچ کرنا چاہئے؟
حوزہ|باقی بچ جانے والی رقم اور اموال کو ہدیہ کرنے والوں سے اجازت لے کر نیک کاموں میں خرچ کیا جاسکتا ہے یا انہیں آئندہ کی مجالس عزا کے اخراجات کے لئے رکھا جاسکتا ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا عزاداری کی رسومات کے لئے بیت المال کے اموال میں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے؟
حوزہ|کلی طور پر اس قسم کے امور متعلقہ ادارے کے قوانین و ضوابط کے تابع ہیں اور ان کی خلاف ورزی جائز نہیں ہے۔ اگر قوانین و ضوابط کے مطابق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا عزاداری کی رسومات میں مسجد کو سیاہ پوش کرنا اور کالے کپڑے پہننا مکروہ ہے؟
حوزہ|خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کی عزاداری کے ایام میں شعائر الہی کی تعظیم اور حزن و غم کے اظہار کی غرض سے مسجد کو سیاہ پوش کرنا اور کالے کپڑے پہننا ثوابِ الہی کا باعث ہے۔
-
احکام شرعی:
امام بارگاہ کی عمارت سے قرائت قرآن اور مجالس حسینی کی بہت بلند آواز نشر کی جاتی ہے اور شہر کے باہر بھی سنائی دیتی ہے یہ کام ہمسایوں کے سکون میں خلل پڑنے کی وجہ بن گیا ہے۔۔۔ اس عمل کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|اگرچہ امام بارگاہ میں مناسب وقتوں میں دینی شعائر کی رسومات برپا کرنا بہترین کاموں اور مستحبات مؤکدہ میں سے ہے لیکن واجب ہے کہ منعقد کنندگان حتی الامکان ہمسائیوں کی ایذاء اور ان کی آسائش میں خلل اندازی سے پرہیز کریں۔۔۔
-
احکام شرعی:
امام بارگاہوں اور بیشتر علاقوں میں، خاص طور پر دیہاتوں میں اس بناء پر کہ قدیمی روایات میں سے ہے، شبیہ خوانی کی رسومات منعقد کی جاتی ہیں۔۔۔ان رسومات کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|اگر شبیہ خوانی کی رسومات جھوٹ اور باطل چیزوں پر مشتمل نہ ہوں، کسی برائی اور مفسدہ کا باعث بھی نہ ہوں اور وقت کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے مذہب حقہ کے وہن کا سبب بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن۔۔۔
-
بعض دينى انجمنوں ميں ايسے مصائب پڑھے جاتے ہيں جو کسى معتبر” مقتل“ ميں نہيں پائے جاتے ۔۔۔آيا اس طرح مذکورہ واقعات کا نقل کرنا صحيح ہے؟ اور صحيح نہيں ہے توسننے والوں کى کيا ذمہ دارى ہے؟
حوزہ|مذکورہ طور پر بغير کسى مستند روايت يا ثابت شدہ تاريخ کے ماخذ کے واقعات نقل کرنے کى کوئى شرعى حيثيت نہيں ہے، ہاں اگر بيان حال کے عنوان سے نقل کيا جائے اور اس کا جھوٹا ہونا معلوم نہ ہو تو نقل کرنے ميں کوئى حرج نہيں ہے ۔۔۔
-
احکام شرعی:
مردوں کے لئے عزاداری اہل بیت علیہم السلام میں ہونے والے نامحرم خواتین کے نالہ و گریہ زاری کی آواز کو سننے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|جب تک کسی برائی اور مفسدہ کا حامل نہ ہو تو بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
تیز تیز اور مسلسل چیختے ہوئے آئمہ علیہم السلام کا ذکر کرنا جائز ہے؟
حوزہ|اگر مذہب یا معصومین علیہم السلام کی عزاداری کی توہین کا باعث نہ ہو تو بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا عزاداری میں من سگ حسینم (میں حسین علیہ السلام کا کتا ہوں) جیسے الفاظ کا استعمال کرنے میں کوئی حرج ہے؟
حوزہ|ان الفاظ کا زبان پر لانا مناسب نہیں ہے اور ہر صورت میں بہتر ہے کہ مومنین معصومین علیہم السلام اور خاص طور پر سید و سالار شہیدان حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے آداب کا خیال رکھیں۔
-
احکام شرعی:
آيا خواتين کے لئے پردے اور ايسے لباس کے ساتھ جو ان کے بدن کو مستور رکھے ماتمى جلوس ميں شرکت کرنا جائز ہے؟
حوزہ|عورتوں کے لئے دستوں ميں شرکت کرنا مناسب نہيں ہے۔