ماہ رمضان
-
رمضان المبارک کا مہینہ بندہ مومن کیلئے آخرت بنانے کا مہینہ ہے، امیر جماعت اسلامی سندھ پاکستان
حوزہ/ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ بندہ مومن کیلئے آخرت بنانے کا مہینہ ہے، اس مہینے کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے مالا مال کیا ہے، اس لئے ماہ صیام نزول قرآن، اسلامی فتوحات، نیکیوں کا موسم بہار اور اللہ کے انعامات کا مہینہ ہے۔
-
رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا
حوزہ/ اے معبود! میرے لئے اس مہینے میں، اپنی وسیع رحمت میں سے، ایک حصہ قرار دے، اور اس کے دوران اپنے تابندہ برہانوں سے میری راہنمائی فرما۔
-
روضہ امام رضا (ع) میں نوجوانوں اور بچوں کے لئے ابناء الرضا قرآنی محفل کا انعقاد
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں رمضان کے مبارک مہینے کی مناسبت سے "ابناء الرضا (ع)" نامی قرآنی محفل مقامی لوگوں اور زائرین کے بچوں کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔
-
رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا
حوزہ/ اے معبود! مجھے اس مہینے میں توفیق عطا کر کہ یتیموں پر مہربان رہوں، اور لوگوں کو کھانا کھلاتا رہوں۔
-
یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ:
ماہ رمضان میں گھروں میں قرآن کریم اور دعا کی محافل منعقد کی جائیں، حجۃ الاسلام سید مرتضی کشمیری
حوزہ / یورپ میں آیت اللہ سیستانی کی نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے کہا: کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال ماہ مبارک رمضان گزشتہ سالوں سے متفاوت ہے۔آج دینی مراکز، مساجد اور امام بارگاہیں کرونا وائرس کی وجہ سے بند پڑی ہیں اور دینی پروگرام منجملہ نماز جماعت، دعائیں اور تلاوت قرآن مجید مساجد اور دیگر مذہبی مقامات میں نہیں ہورہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ گھروں میں قرآن کریم، دعا، ذکر اور توسل کی محافل منعقد کی جائیں۔
-
علماء و طلاب ہندوستان مقیم قم کا قوم سے دردمندانہ اپیل
حوزہ/ تمام افراد ملت سے دردمندانہ التجاہے کہ ماہ مبارک جو ماہ تقویٰ و تہذیب نفس کا مہینہ ہے اس میں اپنے آپ کو زیور تقویٰ سے آراستہ کرنے اور ہر قسم کی برائی اور آلودگی سے بچانے کی بھرپور کوشش کریں بالخصوص کسی ایسے برے عمل کا ارتکاب ہرگز نہ کریں جو دین و مذہب اور سماج کے لئے ضرر رساں اور بدنامی کا سبب ہو چونکہ اس کا عذاب بہت سخت اور دردناک ہے۔
-
ممبر آف آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ لکھنؤ:
اگر جان کا خطرہ ہے تو عبادت گاہ میں جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مولانا محمد زمان باقری
حوزہ/ اگر جان کا خطرہ ہے تو مسجد، مندر گرودوارے، گرجا گھر،امام باڑہ کسی عبادت گاہ میں جانے سے گریز کریں اس بیماری کو مذاق نہ سمجھیں نہ ہی اس کا مذاق بنائیں اور اس سے بچنے کی ہر احتیاط تدابیر تلاش کریں اور ان پر عمل کریں اور اس کو بروئے کار لائیں، جتنا ممکن ہو سکے اپنے شہر کی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اس کا تعاون کریں یہی سب سے بڑی عبادت اسلام کے نزدیک قرار دی گئی ہے۔
-
قرآن مجید میں روحانی اور جسمانی بیماریوں کی شفا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے خطبہ جمعہ میں بیان کیا کہ روزہ فقط کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں،ہمارے رویوں میں بھی رحمت و مہربانی کا اظہار ہونا چاہئے، ماہ رمضان المبارک اور قرآن کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اسلئے ماہ مقدس میں تلاوت کی بہت ذیادہ تاکید ہے۔
-
رمضان المبارک کےتیسرے دن کی دعا
حوزہ/ اے معبود! مجھے اس مہینے میں ذہانت اور بیداری عطا فرما اور مجھ سے بےوقوفی اور بےعقلی کودور رکھ اور اپنی جود و سخا کے واسطے، میرے لئے اس مہینے کے دوران نازل ہونے والی ہر خیر و نیکی میں نصیب اور حصہ قرار دے، اے سب سے بڑے صاحب جود و سخا۔
-
کراچی؛ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن کے تحت 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح
حوزہ/ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن کی جانب سے کراچی میں مستحق اور بے روزگار افراد کو پھلوں اور سبزیوں سے لدے ہوئے 50 ٹھیلے دے دیئے گئے، ساتھ ہی 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔
-
رمضان المبارک ماہِ رحمت و مغفرت، سانس لینا تسبیح، نیند بھی عبادت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ماہ رمضان کے پیغام میں کہا کہ ماہ مقدس میں اعمال قبول اور دعائیں منظور ہوتی ہیں،قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے و قریبی رشتہ داروں کا خیال رکھیں، اور زبانوں کی حفاظت کریں و اپنی نظروں کو حرام سے بچائیں۔
-
ماہِ رمضان المبارک اور ہماری بیداری
حوزہ/ صرف روزہ رکھ لینا کمال نہیں ہے بلکہ وہ روحانی تبدیلی ہمارے اندر آنی چاہیئے کہ جو اللہ اس مہینے کی برکت سے چاہتا ہے، کمال اور امتیاز اس بات پر ہے کہ ماہِ رمضان گزر جانے کے بعد ہم تبدیل ہوے یا نہیں، اگر تبدیلی آئی تو ہم نے اس ماہ سے حقیقی استفادہ حاصل کیا اور اگر کوئی تبدیلی نہیں آئی تو ہمیں اپنے نفس جا جائزہ لینا چاہیے۔
-
شہر اللہ دعا مناجات تزکیہ نفس و کردار سازی اور محاسبہ کا ماہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ اس ماہ میں اللہ تعالی اپنے بندے کو آپ کے قریب بلا کو اپنا مہمان بناتا ہے، اس ماہ میں مومن کی ہر سانس ایک تسبیح کے برابر کا ثواب لکھتا ہے، روزہ غریب نادار مفلس کا خیال اور احساس کا درس دیتا ہے۔
-
آئی ایس او کا ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو "عشرہ قرآن و خودسازی" کے عنوان سے منانے کا اعلان
حوزہ/ دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خود سازی کو درک کرنا ہے، اس لئے عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے حب دنیا، فلسفہ، آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس منعقد کئے جائیں۔
-
امام جمعه ماگام کشمیر:
صفائی و نظافت انسان کے بنیادی ضرورت، آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ امام جمعہ ماگام کا انتظامیہ کو بازار میں کچرا صاف نکرانے پر تنبیہ اور ماہ رمضان کے پہلے جمعہ تک مکمل صفائی نہ کرنے پر خود صفائی کرنے کا اعلان۔
-
اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کا ڈويژنل ورکنگ کاؤنسل اجلاس
حوزہ/ اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کا ڈويژنل ورگنگ کاٶنسل کا اجلاس زیرِ صدارت اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی ثقافت سیکیٹری محترم احسان علی اصغری، خیرپور ناتن شاہ میں برگزار ہوا۔
-
شہر اللہ اور ہماری ذمہ داریاں
حوزہ/ ماہ مبارک رمضان میں انسان کو چاہیے کہ وہ صحیح معنوں میں خالق کی عبادت بجا لائے اور اس بابرکت مہینے میں مہمان خدا بننے کی کوشش کرے اور اعمال صالحہ کے ذریعے اپنے درجات کو بلند کرے۔
-
ماہ رمضان اللہ کا مہینہ،جو ہمیں خدا کی اطاعت اور بندگی کا درس دیتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ روزہ ضبط نفس کا نام ہے جو انسان کو اپنی خواہشات نفسانی کے مقابلے میں خداوند تبارک و تعالی کے احکام کی اطاعت اور بندگی کا درس دیتا ہے۔
-
ماہ مبارک رمضان اللہ کی عظیم رحمتوں میں سے ایک ہے،مسلمان اس ماہ سے بھرپور استفادہ کریں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ جس شخص نے ماہ رمضان کو پایا اور اپنے گناہوں کی بخشش و مغفرت نہیں کروا سکا اس سے بڑا کوئی بد نصیب ہے لہذا ہر مسلمان کو چائے کہ ماہ مبارک کی رحمتوں اور سعادتوں سے استفادہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
-
استقبالِ ماہِ مبارکِ رمضان
حوزہ/ ہم عید تک یہ عیدی لینے کے قابل ہوں کہ خود خدا سے خداکو لیں خدا کو پانا رمضان المبارک کا سب سے بڑا تحفہ و سب سے بڑی توفیق ہے اور ہم اس مقام تک پہنچنے کے لئے اس ماہ مبارک کا استقبال کریں استقبالِ ماہِ رمضان یعنی استقبالِ قرآن استقبالِ روزہ استقبالِ مقامِ انسانی استقبال مقامِ انقطاعِ الی اللہ ہے۔
-
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
کشمیر؛ ماہ مبارک کے پیش نظر دینی رہنماؤں کی خانہ نظر بندی ختم کی جائے
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے متحدہ مجلس علماء کے صدر اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی بیس ماہ سے متواتر خانہ نظر بندی اور دیگر کئی دینی رہنماؤں کی دینی و سماجی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی حکومتی کاروائی کے خلاف صدائے احتجاجی بلند کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ماہ مبارک کے پیش نظر میر واعظ کشمیر کی بیس ماہی خانہ نظربندی کو فوری طور ختم کریں تاکہ موصوف ماہ مبارک کے دوران اپنے فرائض منصبی انجام دے سکے ۔
-
قرآن کریم کے امتیازات؛ نہج البلاغہ کی نگاہ میں
حوزه/قرآن کریم کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ وہ تمام آسمانی کتابوں سے عظیم و برتر ہے جس کا کسی بھی دنیوی کتاب سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ یہ کلام خدا ہے۔
-
مومنین، گائیڈ لائنز کا پاس و لحاظ رکھیں، صدرِ مجمعِ علماء و خطباء حیدر آباد دکن
حوزہ/مولانا علی حیدر فرشتہ نے ملک اور دنیا کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ماہِ مبارکِ رمضان میں آنے والی اہم مناسبتوں، شبہای قدر اور ایامِ شھادتِ امیرالمؤمنین حضرت علی ع سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ماہِ مبارک رمضان ہمارے درمیان برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کے علاوہ کئی ایک اسلامی مناسبتوں کو اپنے دامن میں لیکر حاضر ہوا ہے اِن میں سے کچھ مناسبتیں گزرچکی ہیں۔
-
سیرت امام حسن اور مکارم اخلاق
حوزہ/امام حسن ؑ کا محاسن الاعمال اور مکارم اخلاق جو ہوبہو سیرت نبی اکرمؐ تھا جس کے ذریعہ سے لوگوں کو دعوت الہیہ دیتے اور جسے دیکھ کر مرد شامی نے کہا "اشھد انک خلیفۃ اللہ فی ارضہ، االلہ اعلم حیث یجعل رسالتہ۔
-
زندگی حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا
حوزہ/حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کی ذات اس لحاظ سے بھی بلند ہے کہ آپ ایسی بیٹی کی ماں ہیں جو خاتون جنان کی سردار ہے۔
-
ام الزہرا حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھما
حوزہ/پیغمبر اسلام(ص) ارشاد فرماتے ہیں:کہ جبرئیل امین نے مجھ سے کہا کہ جب خدیجہ آپ کے پاس آئیں تو خدا کی طرف سے میری طرف سے اور آپ اپنی طرف سے ان پر درود و سلام بھیجیں اور انھیں جنت میں ایک ایسے گھر کی بشارت دیں جو زمرد کا ہو اور اس میں کسی طرح کی کوئی تکلیف نہ ہو۔
-
ماہ رمضان کی برکتوں سے موجوده وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے،نمائندۂ ولی فقیہ ہندوستان
حوزہ/گھر گھر اور شہر شہر جاکر لوگوں تک مدد پہنچائی جارہی ہے لوگوں کی مدد کی جارہی، درحقیقت اسی جذبے کی ضرورت ہے اسی طرح کی تحریک کام آئے گی، سب آپس میں مل کر متحد ہوکر بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کریں اور کسی کو تنہا نہ چھوڑیں۔
-
گھروں میں دینداری کی فضا ہمیشہ حاکم رکھنے کا عہد کرے مسلمان، مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ماہ رمضان اپنے نفس کی اصلاح اور خود کو رشد و ترقی کی راه پر گامزن کرنے کی ابتدا کا مہینہ ہے۔چونکہ اس ماہ میں روح طیب و طاہر ہو جاتی ہے اسی لئے اسے اول سال کا نام دیا گیا ہے۔