امام خمینی ؒ
-
بحرینی سیاسی سرگرم کارکن کی خصوصی یادداشت:
بحرینی علماء اور جوانوں کی جد و جہد،امام خمینی(رح)کی تحریک انقلاب کا نتیجہ ہے
حوزہ/بحرینی سیاسی سرگرم رکن عبد الغنی عیسی خنجر نے اپنی ایک خصوصی یادداشت میں لکھا ہے کہ بحرینی امام راحل(رح)کے عظیم تفکر اور روش سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے والے اپنے علماء کی فکر انگیز تقاریر سننے کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں میں حاضر ہوتے تھے۔
-
نظریہ ولایت فقیہ پہلے سے موجود تھا،جسے امام خمینی نے کتابوں سے نکال کر معاشرے میں نافذ کیا، علامہ باقر زیدی
امام نے اپنی جلاوطنی کے دور میں نجف اشرف میں ولایت فقیہ پر دروس دئیے تو انھیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسلامی حکومت سے متعلق امام خمینی کی فکر کو وہاں کے علماء نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔مگر امام اسلام کے قوانین عملی طور پر معاشرے میں نافذ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
-
جامعۃالنجف اسکردو میں امام خمینیؒ کی 32ویں برسی پر تقریب کا انعقاد، بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشور اور شخصیات کی شرکت
حوزہ/ بیسویں صدی عیسوی کے مجدد قرن اور اسلام کے بطل جلیل آیۃ اللہ العظمیٰ امام خمینی ؒ کی ۳۲ ویں برسی کی مناسبت سے جامعۃالنجف اسکردو میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء ،دانشوروں اور شخصیات نے شرکت کی اور سب نے امام خمینی ؒ کی جامع الصفات شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
امام خمینیؒ کی فکر پر عمل کرکے ہی پوری دنیا کے مستضعفین آزادی حاصل کرسکتے ہیں، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک میں نوجوانوں کو امام خمینیؒ کے افکار کو نظر سے دور نہیں ہونے دینا چاہیئے۔ بلکہ امام خمینیؒ کی فکر پر عمل کرکے ہی پوری دنیا کے مستضعفین آزادی حاصل کرسکتے ہیں، امامؒ نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم سے نفرت کی ہے۔
-
امام خمینی ؒ کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کا ویبنار؛
امام خمینی ؒ فلسطینی کاز کا بے بدل ترجمان، مقررین
حوزہ/ امام خمینی ؒ نے مسئلہ فلسطین کو اسلام اور عالم اسلام کا درد قرار دیکر امت مسلمہ کو اس حوالے سے دینی اور ملی ذمہ داریوں کا احساس دلانے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا یہ امام خمینی ؒ کی ہی دین ہے کہ پورے عالم اسلام میں جمعۃ الوداع کو پورے جوش و جذبہ کے ساتھ یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
-
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد
حوزہ/ امام خمینی کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
نذرانۂ عقیدت؛ برسئ امام خمینیؒ:
تیری نہضت نے بتایا قوم یہ احمق نہیں|جان لے دنیا کہ حق طاقت ہے طاقت حق نہیں،حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید سلمان عابدی
حوزہ/اے خمینیؒ اے فصیل سرزمین بوتراب،اے خمینیؒ اے جہاد و جہد کے زریں نصاب،علم و دانش حکمت و ہجرت کے روشن افتاب،اے فقیہ عالم اسلام جان انقلاب،تیری محنت سے نظام دین برپا ہو گیا جو کتابوں میں تھا وہ اسلام زندہ ہو گیا ۔
-
نذرانۂ عقیدت؛ برسئ امام خمینیؒ:
عدل نے ظلم کا سارا دم و خم توڑ دیا|علم نے جہل کے لشکرکا بھرم توڑ دیا،سید لیاقت علی کاظمی الموسوی
حوزہ/حاکمیت پئے ایمانِ خدا ناب ہوئی،اور ایراں کی زمیں نور کا اک باب ہوئی،سطوت شاہی اسیرِ دمِ گرداب ہوئی،فارسی! باعث حیرانئ اعراب ہوئی!،حرفِ حق! شمعِ شریعت سے ضیا ء بار ہوا،ملک سلمان علؑی والوں سے گلزار ہوا۔
-
جہاں کوئی نہ پہونچ سکا وہاں بھی افکار امام خمینیؒ پہونچا، مولانا سید احمد رضا الحسینی
حوزہ/ جو قوم دنیا سے الگ تھلگ اور کٹ کر رہ رہی تھی وہاں بھی امام خمینی رح کا نام اور انقلاب پہونچا ہوا تھا اور پوری قوم امام راحل سے بیحد عقیدت رکھتی ہے۔
-
امام خمینیؒ کا اللہ پر ایمان و یقین غیر متزلزل تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ نے بانی انقلاب اسلامی کی32 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دے کر اسلامی انقلاب برپا کیا۔حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے۔اپنے بیٹے کے نام وصیت میں لکھا کہ میرا کوئی ذاتی گھر نہیں۔ خُمین میں کچھ زمین ہے جو میرے بڑے بھائی کے تصرف میں ہے۔ جماران کا دو کمرے والا گھر مجھے عارضی طور پر دیا گیا ہے۔ اس کا قالین بھی میرا نہیں اور کتابیں بھی ۔بینک میں پیسہ خمس کا ہے جو مجتہد کی امانت ہے کہ دینی امور، طلباء کو وظیفہ دینے میں صرف کریں۔اگر آپ سوچیں کہ آپ کے لئے کیا چھوڑا؟ تو فقط اللہ۔
-
امام راحل نے عمارتوں پر نہیں دلوں پر حکومت کی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ امام راحل حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے یوم وفات پہ اپنے بیان میں فرمایا فرزند زہرا سلام اللہ علیہا نے انقلاب اسلامی ایران کی پاکیزہ بنیاد رکھی جس میں خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا تھا وہ امام زمانہ عج ایک نڈر سپاہی تھے جن کی کوششوں سے تشیع کا خصوصا اسلام کا حقیقی تعارف اور مثبت تصویر لوگوں تک پہنچی ان کی اسلام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
-
امام خمینیؒ دل کی وادیوں میں تلاطم پیدا کر دیتے تھے
حوزہ/ درس اخلاق کے توسط سے انسانی سرشت اور اس کی معنوی و فطری جبلتوں کو متحرک کرنا اور وعظ و نصیحت کے ذریعے دلوں کو آمادہ کرنا، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی روش تھی۔
-
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ:
حضرت امام خمینی کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے "امام خمینی کی نظر میں اتحاد اسلامی اور اس کے فوائد" کے عنوان سے کانفرنس منعقد
حوزہ/ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسئلہ ایران اور سعودی عرب کا نہیں بلکہ حق و باطل کا مسئلہ ہے۔ ہر غیرت مند مسلمان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر بے ضمیر مسلمان اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
-
امام خمینیؒ کی سیاسی بصیرت کا ایک نمونہ
حوزہ/ تحریک انقلاب کے دوران میں نے کچھ لوگوں کی ظاہرداری اور اسلام نمائی کی وجہ سے ان کا تذکرہ کیا اور ان کی تعریف کی۔ بعد میں محسوس کیا کہ میں ان کی دھوکہ دہی سے دھوکہ کھا گیا ہوں۔ یہ تعریفیں اس وقت کی گئی تھیں جب وہ خود کو اسلامی جمہوریہ کے بہی خواہ اور وفادار کے عنوان سے پیش کررہے تھے۔ ان چیزوں سے سوئے استفادہ نہ ہونے پائے۔ ہر کسی کے بارے میں اس کی موجودہ کیفیت ہی معیار ہے۔
-
امام خمینیؒ نے عالمی معاشرہ کو بیدار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ آج کے اس پُر آشوب دور میں امام خمینی ؒ کی آفاقی شخصیت کے تمام پہلوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا پر اسلام کا حقیقی چہرہ واضح ہوسکے ۔
-
امام خمینیؒ اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے۔
-
امام خمینیؒ تاریخ کا دھارا موڑ دینے والی شخصیت
حوزہ/ اگر دنیا بھر کے سیاستدان امام خمینی ؒ کے نقش قدم پر عمل پیرا ہوجائیں تو درپیش چلنجز کا مقابلہ یقینی بن جائے گا۔
-
لاہور، امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کی تقریب 4 جون کو جامعہ المنتظر میں ہو گی
حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 32 ویں برسی آج 3 جون کو منائی جا رہی ہے۔ آیت اللہ سید روح اللہ موسوی خمینی 3 جون 1989ء کو انتقال کر گئے تھے۔
-
تغیر پسندی اور تغیر آفرینی، امام خمینیؒ کی سب سے نمایاں خصوصیت، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ امام خمینی کی ذات میں تغیر پسندی بھی تھی اور تغیر آفرینی بھی۔ تبدیلی لانے کے سلسلے میں ان کا کردار صرف ایک استاد اور معلم کا نہیں تھا بلکہ مہم میں شامل ایک کمانڈر کا کردار تھا اور حقیقی معنی میں ایک قائد کا کردار تھا۔
-
امام خمینیؒ نے مسلم امہ کو عزت عطا کی،انکی راہ کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری، ڈاکٹر نجف لکزائی
حوزہ/ امام راحل کی اہم خصوصیت یہ تھی کہ انہوں نے اسلام کو پوری دنیا میں زندہ کردیا اور مسلم امہ کو ذلت کی پستی سے نکال کر عزت کی بلندی پر پہنچا دیا اور اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے ہم اس راستے پر گامزن رہیں۔
-
انقلاب اسلامی کے عظیم رہبر امام خمینیؒ کی ہیبت آج بھی طاغوت و استعمار کے ایوانوں میں لرزہ پیدا کر دیتی ہے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کہا کہ امام خمینیؒ نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی۔عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
-
امام خمینیؒ ایک زندہ حقیقت
حوزہ/ حضرت آیت اللہ خمینیؒ کے افکار و نظریات سے استفادہ کئے بغیر مسلم ملک و معاشرے کی ترقی محال ہے۔
-
امام خمینیؒ کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر مظلومین کیلئے امید کی کرن بن چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ حضرت امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے اسی لئے عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں۔ یعنی اپنی انا اور ذات مٹا کر اس نے خود کو دین خدا میں فنا کر دیا ہے۔
-
دینی علوم کو نئي نسل تک پہنچانے کے لئے ثقافتی سرگرمیوں میں نئي پہل کی ضرورت، حجۃ الاسلام احمد مروی
حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے متولی نے دینی علوم کو نئي نسل تک پہنچانے کے لئے ثقافتی سرگرمیوں میں نئي پہل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
-
مسئلہ قدس و دو عظیم رہنما
حوزہ/ امام خمینی کا ایک تاریخی کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے قدس اور مسئلہ فلسطین کو پوری امت اسلامیہ سے مربوط کر کے پوری دنیا کی توجہ قدس کی طرف مبذول کرائی۔ اور اس سلسلے میں بہت سے اقدامات اٹھائے۔ ان میں سے ایک اہم قدم رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو "عالمی یوم القدس" قرار دے کر تمام مسلمانوں کو اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خلاف نفرت اور قدس اور فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن قرار دینا ہے۔
-
بارہ فروردین تاریخ انسانیت کی آزادی و حریت پسندانہ مجاہدت کا دن
حوزہ/ ایران کے مومن و انقلابی عوام نے بارہ فروردین کو اپنے ملک کی عزت و وقار اور مستقبل کے تعین کے لئے تاریخ رقم کی ہے۔
-
حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای میں جشن انقلاب اسلامی انعقاد:
بیدار قوم انقلاب اسلامی کی طرفدار ہے، مولانا سید شمع محمد رضوی
حوزہ/ بیدار قوم انقلاب اسلامی کی طرفدار ہے امام خمینیؒ کی ان کاوشوں نے دنیا والوں کویہ پیغام دیا کہ جو میدان میں تنہا رہنے کے باوجود کسی ظالم کے سامنے گھٹنہ ٹیک نہیں سکے اسے عاشق امام خمینیؒ کہتے ہیں۔