-
انا للہ وانا الیہ راجعون
خبر غم؛ حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم عسکری نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ مرحوم تقریبا 15سال نجف اشرف میں کسب علم کے بعد جب ممبئی پہنچے تو اُنہوں نے اپنی دینی خدمات ممبئی کے مختلف دینی مدارس میں کی اور اسکے بعد تقریبا 30 حوزہ علمیہ مدرسہ امام باقر علیہ السلام بھیونڈی میں خدمت تدریس انجام دیا۔
-
ممبر آف آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ لکھنؤ:
اگر جان کا خطرہ ہے تو عبادت گاہ میں جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مولانا محمد زمان باقری
حوزہ/ اگر جان کا خطرہ ہے تو مسجد، مندر گرودوارے، گرجا گھر،امام باڑہ کسی عبادت گاہ میں جانے سے گریز کریں اس بیماری کو مذاق نہ سمجھیں نہ ہی اس کا مذاق بنائیں اور اس سے بچنے کی ہر احتیاط تدابیر تلاش کریں اور ان پر عمل کریں اور اس کو بروئے کار لائیں، جتنا ممکن ہو سکے اپنے شہر کی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اس کا تعاون کریں یہی سب سے بڑی عبادت اسلام کے نزدیک قرار دی گئی ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا حمید الحسن عمید جامعہ ناظمیہ سخت علیل، دعا صحت کی اپیل
حوزہ/ ہندوستان کی عظیم درسگاہ جامعہ ناظميہ لكهنؤ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید حمید الحسن صاحب کی طبیعت ناساز ہے اور اس وقت ایرا میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔تمام مومنین و مومنات بالخصوص وہ علما و مبلغ جو ماہ رمضان خدمت دین کررہے ہیں ان سے دعا کی درخواست کی گئ ہے۔
-
ہزاروں نوحوں، سلام، قصیدے، رباعیات اور قطعات کے خالق،شاعر اہلبیت عشرت لکھنوی انتقال کر گئے/ مرحوم کی ادبی شخصیت ہر چاہنے والے پر واضح تھی، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم عشرت لکھنوی کا شمار دیندار شعراء میں ہوتا ہے، انھوں نے علم و فن کو اپنے دین اور دینی مقاصد کے لئے وسیلہ سمجھا اور اس پر عمل کیا۔ دیندار تھے دینی سرگرمیوں کو پسند کرتے تھے، علم دوست تھے علمی کاموں کی قدر کرتے تھے، ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات کو سراہتے تھے، ادارہ کے پروگرامس میں دعوت دی جاتی تو قبول فرماتے اور تشریف لاتے تھے۔
-
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی اپیل:
مہلک وباء سے حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری،مذہبی مقامات پر بھی حکومتی گائڈلائین پر عمل کریں
حوزہ/ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی دوسری لہر جس طرح ملک میں پھیل رہی وہ نہایت ڈراؤنی صورتحال ہے، اس کی وجہ سے مسلسل متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، لہٰذا بہت ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کے لئے جو بھی طریقے ہیں ،انہیں اپنایا جائے کیونکہ انسانی زندگی سب سے زیادہ قیمتی ہے۔
-
مکتب سدرۃ المنتہیٰ،حیدرآباد نے ننھے بچوں کی کیا حوصلہ افزائی
حوزہ/ مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد کی جانب سے احکام شرعیہ کا لائیو پروگرام منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مومنین اور خاص کر والدین کو پر اعتماد بنایا جائے۔ خواتین کے لئے معلمات مکتب، مکتب کے بچوں کی ماؤں کا لائیو سوالوں کا جواب دیتی ہیں اگر مومنین و مومنات اس پروگرام میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو زوم کے ذریعہ پروگرام میں استقبال ہے۔
-
علامہ عون نقوی کی رحلت پر مولانا عزیز حیدر کا علامہ شہنشاہ نقوی سے اظہار تعزیت
مرحوم جب قم میں زیر تحصیل تھے تو اس وقت سے سے ہی حقیر کی ان سے کافی قربت تھی اور آپ بہت ہی جوش مزاج تھے اور ہمیشہ خندہ پیشانی سے گفتگو کرتے ہوئے ملتے تھے۔
-
اوقاف حسینی میں خرد برد کی سزا سے بچنے کے لئے وسیم رضوی نے تمام حدوں کو پار کر دیا، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ وسیم رضوی نے اپنے مسائل کو چھپانے کے لئے دوسرے کئی مسائل کھڑے کرنے کی ناکام کوششیں کیں، ایودھیا معاملہ میں پارٹی بننا یا متنازعہ فلم پیش کرنا اسی سلسلہ کی کڑی تھی اور آخر میں قرآن کریم کی آیات کا انکار کر کے اپنی حقیقت دنیا پر ظاہر کر دی۔
-
جس طرح ہم فانی دنیا کے بارے میں سوچتے ہیں اسی طرح آخرت کے بارے میں بھی سوچیں جو ہمیشہ باقی رہنے والی ہے، مولانا سید ظفر عباس رضوی
حوزہ/ جس طرح سے ہم دنیا کے نفع و نقصان اور فائدہ کے بارے میں اتنا پریشان رہتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات کو برداشت کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اسی طرح آخرت کے فائدہ کے بارے میں بھی اگر اتنا سوچنے لگیں تو ہماری آخرت کی تیاری تو ہوگی ہی ساتھ ہی ساتھ دنیا بھی سنور جائے گی
-
رمضان کے دوران مسلمان خصوصی احتیاط سے کام لیں، مولانا محسن تقوی
حوزہ/ دہلی میں کشمیری گیٹ کی شیعہ جامع مسجد کے امام نے کہا کہ نہ صرف ہمیں اپنی جان کو سلامت رکھنا ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کی بھی حفاظت کرنا فرض ہمارا فرض ہے۔
-
کشمیر میں آیت اللہ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے جمعہ مراکز پر خصوصی دعائیں/نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کے برادر کی رحلت پر آغا حسن کا اظہار تعزیت
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ آقائے مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے معظم لہ کی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے اہتمام سے جمعہ مراکز پر ماہ مبارک کے خصوصی پروگرام و آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انقلاب اسلامی اور رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی کے پر جوش حامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی علالت پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے معظم لہ کی جلد صحت یابی عمر درازی اور سلامتی کے لئے دعا کرائی۔
-
حیدرآباد دکن میں دینی درسگاہ بنام "مدرسۃ امیرالمومنینؑ " کا افتتاح
حوزہ/ صدر شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مدارس دینیہ کا قیام یقینا قابل مستحسن عمل ہے اور یہ مدارس دینیہ نہیں بلکہ مراکز تشیع ہیں جس کے ذریعے نشر علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کے ہمراہ نوجوان نسل کی بنحو احسن تربیت اور مکتب تشیع کے بنیادی عقائد و علوم قرآن و حدیث اور مختلف موضوعات پر مباحث علمی ان تمام امور کی انجام دہی کے لئے مدارس دینیہ مرکزی حیثیت کے حامل ہیں۔
-
بامبے ہائیکورٹ کا مساجد میں نماز کی اجازت دینے سے انکار
حوزہ/ عدالت نے کہا کہ 'مذہبی احکام پر عمل کرنا اور خوشیاں منانا ضروری ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ لوگوں کی حفاظت ضروری ہے'۔ عرضی میں رمضان کے دوران مسلم برادری کو پانچ وقت کی نماز مسجد میں ادا کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔
-
ماہ مبارک رمضان میں معصومین (ع) کی روش پر روزہ رکھے اور ان کے بتائے ہوئے احکام پر عمل کریں، مولانا محمد معراج رنوی
حوزہ/ حالت روزہ میں جب تشنگی کا احساس کریں تو اطفال مظلوم کربلا کی تشنہ لبی کو ضرور یاد کریں جہاں نہر فرات کا سرد وشیرین آب شفاف موجیں مار رہا تھا اور حسین مظلوم کا ششماہہ شدت عطش سے جاں بحق ہورہا تھا۔
-
کشمیر؛ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کی طالبات کا فیشن شو کے خلاف احتجاج/ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ خواتین جہاں کے لئے نمونہ عمل، مولانا نذیر احمد
حوزہ/ جامعہ خدیجہ الکبریٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا نذیر احمد نے کہا کہ آزادی نسواں کے نام پر مغرب میں خواتین کا استحصال ہورہا ہے اگر فیشن شو اور ماڈلنگ کے مقابلے کشمیر میں کئے گئے تو یہی استحصال یہاں کی خواتین ساتھ بھی ہوگا۔ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ خواتین جہاں کے لئے نمونہ عمل ہے اگر خواتین آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں تو ان کے تمام انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل بغیر کسی کے جھنڈے تلے حل ہوجائیں گے ۔
-
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر:
قرآن قیامت تک کے لئے ہے، مولانا انیس الرحمن قاسمی
حوزہ/ آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآن کریم کو اپنے دامن دل سے باندھ لے اوراس پر غور وفکر اورتدبر کے ساتھ اس کی دعوت کو عام کرے۔
-
چیرمین عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر:
رمضان المبارک امت مسلمہ کے لئے ایک دوسرے کا رحمت و شفقت کا پیغام
حوزہ/ رمضان المبارک ہمیں اپنے نادار، مفلس، فاقہ کش، تنگ دست مسلمان بھائی جن کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ لباس و طعام خرید کر اپنا اور اپنے بچوں کا تن ڈھانپ سکیں اور ان کا پیٹ پال سکیں، ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔
-
بہار؛ حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں استقبال ماہ رمضان المبارک تقریب/ روزہ مومنین کے لئے اللہ کا خاص عطیہ ہے، مولانا سبط حیدر اعظمی
حوزہ/ ایران کی کامیابی اسے عظیم رہبر پانے کی وجہ سے ہے جسن نے دنیابھرمیں عبادت اور ریاضت کوعام کیا ،یہ واحد قوم ہے جہاں کی پلیس بھی عارفانہ گفتگوکیاکرتی ہے ،شہید سردار سلیمانی جودنیابھر کے کے لئے ایک نمونہ اور آیڈیل بنکے پیش ہوئے اسے قوم ہرگز فراموش نہیں کرسکتی۔
-
امروہا؛ شہزادی کونین (س) کی مدح میں محفل منقبت
امروہا میں دختر رسول اکرم شہزادی کونین بی بی فاطمہ زہرا کی شان میں ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔
-
عدالت عالیہ کا تاریخی فیصلہ،آئین ہند پر مسلمانوں کے یقین میں مزید اضافہ ہوگا، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ قرآن مجید سے 26 آیات کریمہ کو ہٹانے کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے وسیم رضوی کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اس پر جرمانہ عائد کرکے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کی درخواست خارج ہونا صیح سمت کی جانب قدم، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا کہ وسیم رضوی کی طرف سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست پوری امت مسلمہ کے دینی جذبات اور قرآن مقدس کی ناقابل برداشت توہین تھی اب جب کہ سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کیا ہے مسلمانان ہند کے لئے یہ ایک اطمنان بخش خبر ہے۔
-
سپریم کورٹ کا فیصلہ قرآن کریم کی حقانیت اور عظمت کو واضح کرتا ہے، آل انڈیا شیعہ کونسل
حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل کے اراکین نے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قرآن کریم کی عظمت و فضیلت اور حقانیت کو واضح کرتا ہے اور ملک میں رہنے والے باشندوں کا کورٹ پر یقین اور اعتماد مستحکم کرتا ہے۔
-
استقبال رمضان کے عنوان سے سہ پورہ ماگام "کشمیر" میں تربیتی پروگرام کا انعقاد:
فیشن شو کشمیر میں اسلامی تشخص مٹانے ایک سازش،مقررین
حوزہ/ مقرین نے فیشن شو کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے استعمار کی ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے زریعے یہاں کے اسلامی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔
-
امام جمعه ماگام کشمیر:
صفائی و نظافت انسان کے بنیادی ضرورت، آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ امام جمعہ ماگام کا انتظامیہ کو بازار میں کچرا صاف نکرانے پر تنبیہ اور ماہ رمضان کے پہلے جمعہ تک مکمل صفائی نہ کرنے پر خود صفائی کرنے کا اعلان۔
-
وادی کشمیر میں فیشن شو،اسلامی ثقافت کو تباہ و برباد کرنے کی بھر پور کوشش، مولانا ارشد حسین کشمیری
حوزہ/ فیشن شو اور اس میں نوجوان نسل خواتین و مرد حضرات کی شرکت یعنی دینی اصولوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں سے پامال کرنا ہے۔
-
اسلام دشمن عناصر کشمیر میں بے حیائی کی بیچ بوکر وہاں کے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرنے کے درپے ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ قابل فخر ہیں کشمیر کی وہ خواتین جنہوں نے اپنے دین و ملت کی بقا کی خاطر کشمیر میں منعقد ہونے والے فیشن شو کے خلاف گھروں سے باہر نکل، کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ تم جب جب اسلامی اور انسانی اقدار کو پامال اور ہمارے عقائدو ایمان کو کمزور اور ہماری تہذیب و ثقافت کو تبدیل کرنے کی سازش رچو گے ہم تب تب کردار زینبی کو اپناتے ہوئے تمہاری آنکھوں کے سارے خواب چکنا چور کر دیں گے۔
-
فیشن شو کے خلاف کشمیری خواتین کا احتجاج
حوزہ/ کشمیری خواتین باغیرت اور زندہ ضمیر ہیں وہ اس طرح کی سازشوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ برقع یا حجاب ہماری شان پہچان اور غیرت ہے ہمیں اس پر فخر بھی ہے لہذا ہم اس فیشن شو جیسے فحاشی اور بے حیائی کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم جموں و کشمیر کے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرزمین کشمیر میں فیشن شو کو اجازت دینے سے پرہیز کریں ۔
-
عالم اسلام رسولؐ و آلِ رسولؑ کی سیرت و تعلیمات کو بطور نمونہ بناکر گزارے’’ماہ رمضان‘‘، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ رمضان المبارک کو خداوندعالم نے صاحبانِ ایمان کے لئے کلیدِ سعادت قرار دیا ہے یہ وہ مبارک مہینہ ہے جوقرب خداوندی کا باعث ہے۔ یہ مہینہ صرف بھوک و پیاس کی شدت برداشت کرنے کا ہی نہیں بلکہ خود احتسابی اورپاکیزگی نفس کا مہینہ ہے،یہ مہینہ اصلاح معاشرہ اور عبادت و بندگی اور تلاوت ِ قرآن کریم کا مہینہ ہے ۔
-
ماہ مبارک رمضان اللہ کی عظیم رحمتوں میں سے ایک ہے،مسلمان اس ماہ سے بھرپور استفادہ کریں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ جس شخص نے ماہ رمضان کو پایا اور اپنے گناہوں کی بخشش و مغفرت نہیں کروا سکا اس سے بڑا کوئی بد نصیب ہے لہذا ہر مسلمان کو چائے کہ ماہ مبارک کی رحمتوں اور سعادتوں سے استفادہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔