-
آج پوری دنیا میں اسلام کی عزت و وقار کا سبب بابصیرت علماء کی قیادت، علماء سکردو
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی سرپرستی میں جامعہ الزہرا سکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی سالانہ نشست۔
-
مراجع عظام کی مخالفت در حقیقت وہ اماموں کی مخالفت، علامہ ذوالفقار علی انصاری
حوزہ/ حضرت امام حسین نے حضرت مسلم کو اپنا نمایندہ بنا کر کوفہ بہیجا اور کہا کہ میرے سفیر کی اتباع کرو ۔انکی اتباع گویا میری اتباع ہے لہذا وہ لوگ جو مراجع عظام کی مخالفت کرتے ہیں در حقیقت وہ اماموں کی مخالفت کررہے ہیں ۔
-
جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار کا روشن ترین پہلو، آغا سید حسن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے عید الاضحی کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار کا روشن ترین پہلو ہے نظام قدرت بھی بنیادی طور پر جذبہ قربانی سے ہی قائم و دائم ہے۔
-
غم حسین علیہ السلام ہمیشہ تازہ ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے بیان کیا کہ دنیا کے ہر غم کا اثر وقت گذرنے سے کم پڑ جاتا ہے، اسی طرح غم چاہے کتنا بڑا کیوں نہ ہو لیکن حادثہ کے بعد ہی غم منایا جاتا ہے لیکن غم امام حسین علیہ السلام دنیا کا وہ واحد غم ہے جو ہمیشہ تازہ رہتا ہے اور اس کی یاد جہاں واقعہ کے بعد منائی جا رہی ہے ہیں وہیں واقعہ سے پہلے بھی منائی گئی ہے۔
-
حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین ؒ کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی، حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری
حوزہ/ شہید منیٰ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین ؒ کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان کی شہادت سے ہم ایک مجاہد و مبارز عالم دین سے محروم ہوئے۔
-
عیدالاضحی اور قربانی
حوزہ/ عید کا دن یقینا شکر گزاری اور اظہارِ فرحت ومسرت کا دن ہے، لیکن عیدالاضحی کا مقصد صرف نئے کپڑے پہننے اور اپنی شان وشوکت کے اظہار کا نام نہیں ہےبلکہ عید الاضحی کا بنیادی مقصد تقویٰ، ایثار، قربانی، اور اخلاص پیدا کرنا ہے، انسانی زندگی کا ہر عمل اللہ کے لئے ہونا چاہیے۔
-
خدا کا شکر، حرم کی زیارت کرلی؛ روضہ امام رضا (ع) میں زیارت کے لئے بنائے گئے مخصوص راستوں پر زائرین کا اظہار مسرت
حوزہ/ "اپنے دادا کے ساتھ اصفہان سے زیارت کے لئے مشہد آیا ہوں ۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میرے دادا نے ، وہیل چیئر پر ضریح کی قریب سے زیارت کی ۔ مہدی محمدی ، اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہتے ہيں : خدا کا شکر ہے کہ جو میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کی زیارت کے لئے مشہد آسکا، اصل میں، میں جب بھی ٹی وی یا سوشل میڈیا پرامام رضا علیہ السلام کے روضے کی تصویریں دیکھتا تھا دل حرم کی سمت پرواز کو بے چین ہو جاتا تھا اور آخر کار آج میرے دادا کی آرزو بھی پوری ہو گئي" ۔
-
سفیر ولایت و امامت
حوزہ/ اے مسلم ! ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے نائب امام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور آخری دم تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے۔
-
عراقی دارالحکومت کے قریب دھماکہ، 29 افراد شہید متعدد زخمی
حوزہ/ عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں کم از کم 29 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے۔
-
سعودی عرب کا دوسرے سال بھی امت مسلمہ کو حج سے محروم کردینا افسوسناک، الحوثی
حوزہ/ سید عبد الملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ قابل افسوس ہے کہ سعودی عرب نے دوسرے سال بھی امت مسلمہ کو حج سے محروم کردیا۔
-
قربانی کا حقیقی مفہوم
حوزہ/ قربانی کا اصل مقصد یہی ہے کہ اپنی سب سے زیادہ من پسند چیز کو راہ خدا میں انفاق کرکے اس کے ذریعہ رضایت خداوندی کو حاصل کیا جائے! اب اگر یہ رضایت ایک دنبہ یا بکرے کے قربان کرنے سے حاصل ہورہی ہے تو اس سے اچھی کیا بات ہے!۔
-
روز عرفہ و شہادت مسلم ابن عقیل پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام:
روز عرفہ توبہ و استغفار، عبادت و اطاعت کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت مسلم بن عقیل نے حضرت امام حسین ؑ کے سفیر کی حیثیت سے کوفہ کا سفر اختیار کرکے اورسختیاں اور مظالم برداشت کرکے علم حق بلند کیا۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۹ذی الحجہ۱۴۴۲-۲۰جولائی۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:منگل:۹ذی الحجہ۱۴۴۲-۲۰جولائی۲۰۲۱
-
حدیث روز | عرفہ کو اس زاویہ سے دیکھیں
حوزہ / پیغمبر اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے ایک روایت میں روز عرفہ کے مقام و منزلت کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
جہاں ولایت و امامت نہیں وہاں تفرقہ اور جدائی ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: جہاں ولایت و امامت ہے وہاں اتحاد و یگانگت اور دوستی و محبت ہے اور جہاں ولایت نہیں ہے وہاں تفرقہ اور جدائی ہے۔ روایت میں آیا ہے کہ جھگڑا اور اختلاف شیطان کو دعوت دیتے ہیں اور صلح و آشتی و دوستی ملائکہ اور فرشتوں کے نزول کی جگہ ہے۔
-
عید الاضحی سے پہلے جانوروں کی قربانی کا معاملہ ، جموں و کشمیر میں پہلے عائد ہوئی پابندی ، شدید احتجاج کے بعد انتظامیہ بیک فوٹ پر
حوزہ/ جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز عید الاضحی کے موقع پر گائے اور اونٹوں کے غیر قانونی ذبیحہ پر پابندی کے حکم کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی علاقوں میں مویشیوں کے ذبیحہ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
-
ماہ ذی الحجہ میں اسلام کی اہم عبادت حج اور اس کے اعمال
حوزہ/ حج اسلام کی اہم عبادت ہے جس میں حکمتوں اور مصلحتوں کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں جو انسان کے لیے دنیا اور آخرت کی سربلندی کا ذریعہ بن سکتے ہیں اسی لیے حج ہر اس مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ واجب ہےجو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔
-
مقتدی صدر کے عراقی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجوہات؟...
حوزہ/ صدر تحریک کے رہنما اور عراقی پارلیمنٹ میں سائرون اتحاد کے حامی، مقتدی الصدر نے اپنے ایک اور متنازعہ فیصلے میں اس ملک میں 10 اکتوبر کو ہونے والے ابتدائی پارلیمانی انتخابات سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کیا ۔
-
نماز عید کے اجتماعات پر پابندی افسوسناک، پیروان ولایت کشمیر
حوزہ/ دینی فرائض پر روک لگانا حد درجہ تشویشناک اور مداخلت فی الدین ہے اور اس طرح کے حکمنامے آمرانہ نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
آئی جی پولیس گلگت بلتستان کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات، خطے میں امن و امان پر تبادلہ خیال
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطے میں امن و امان اور پولیس محکمے کے حوالے آئی جی گلگت بلتستان سے سیر حاصل گفتگو کی۔
-
ہائے سفیر حسین غریب و بیکس و تنہا حضرت مسلم ابن عقیلؑ
حوزہ/ حضرت مسلم علیہ السلام، حضرت علی کے بھائی حضرت عقیل ابن ابوطالب کے بیٹے تھے یعنی امام حسین علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے۔ ان کا لقب سفیر حسین علیہ السلام اور کوفہ کا مسافر تھا۔
-
ایام حج ابراہیمی(ع):
حج اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ
حوزہ/اسلام کی تمام تعلیمات اور احکام خواہ وہ عبادی ہوں یااجتماعی سب کے گوناگوں آثار اور فلسفہ بیان کیا گیا ہے۔اسلام شناس افراد ہر دور میں ان تعلیمات کی آفاقیت اور ان کے ہماری زندگی پر اثرات سے متعلق بحث کرتے آئے ہیں۔مثلاً اسلام کے عملی احکام نماز، روزہ، زکوۃ،خمس ،حج اور دیگر اعمال اگرایک طرف ان میں عبادی پہلو ہے تو دوسری طرف ان میں امت مسلمہ کے لئے اتحاد واتفاق کا بصیرت افروز درس پنہاں ہے ۔ان ہی اہم اور وسیع انسانی زندگی پر اثرات کے حامل اعمال میں سے ایک حج ہے جو کہ بہت سی خصوصیات کا حامل ہے۔
-
روز عرفہ استغفار مناجات توبہ دعا اور قرب الہی حاصل کرنے کا دن، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ روز عرفہ استغفار مناجات توبہ دعا اور قرب الہی حاصل کرنے کا دن ہے اس روز کو امام حسین علیہ السلام نے بیت اللہ اور حج کے تقدس اور اس کی عظمت کو عالم اسلام کے لیے بلند کیا۔
-
ڈیرہ غازی خان تصادم:
انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مستقبل میں اس طرح کے سنگین سانحات کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب تک متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اس طرح کے خطرات سر پر منڈلاتے رہیں گے۔
-
آہ ! مولانا محمد صغیر ممتاز الافاضل جلال پوری کربلائی، ایک اور علمی شمع گل ہو گئی
حوزہ/ مولانا محمد صغیر جلال پوری ممتاز الافاضل ایم،اے نہایت خوش اخلاق،ملنسار،شریف النفس انسان تھے،اچھے صفات ،اچھے کردار کے مالک تھے ۔
-
حوزہ ہائے علمیہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں؛ افغانستان سے امریکی انخلاء شیطنت پر مبنی، آیۃ اللہ اعرافی
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے امریکہ کے افغانستان میں داخلے کو ظالمانہ اور ملت افغانستان کے حق میں نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء بھی شیطنت پر مبنی ہے آج امریکہ کو شکست ہوئی ہے اور اپنے اہداف اور مفادات کی مختلف منصوبوں کے ذریعے حفاظت کی کوشش کر رہا ہے۔
-
حوزہ علمیہ میں موجود طلاب کے لیے سب سے اہم ذمہ داری دین کی تبلیغ، مولانا علی عباس خان
حوزہ/ جو شخص اپنے زمانے کو پہچانتا ہو وہ کبھی مشکلات کا شکار نہیں ہوتا۔اہلبیت علیہم السلام کی سیرت ہر دور میں مشعل راہ ہے۔لہذا ہم طلاب جو حوزہ علمیہ میں موجود ہیں ہماری سب سے اہم ذمہ داری دین کی تبلیغ ہے۔
-
حضرت امام محمد باقرؑ کی شہادت کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس:
جنّت البقیع کے انہدام کے خلاف عالمی احتجاج کی ضرورت، آیۃ اللہ سید حمید الحسن
حوزہ/ حضرت امام محمد باقرؑ کی جانگدازو دلسوز شہادت کے موقع پر امریکہ، یورپ، کینیڈا، اور ہندوستان کے بزرگ اور منتخب علماء کے ذریعے زوم پر آن لائن ایک عظیم الشان اور یادگار کانفرنس ہوئی۔
-
امام خامنہ ای کا 2021 کا پیغام حج:
مسلم امہ مغربی طاقتوں کی دخل اندازی اور شرانگیزی کی مزاحمت کرے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے اس سال پیغام حج میں زور دیکر فرمایا: مسلم اقوام حالیہ ڈیڑھ سو سال میں عموما جارح مغربی طاقتوں کی طمع، دخل اندازی اور شرانگیزی کی زد پر رہی ہیں، مسلم امہ کو چاہئے کہ ماضی کی بھرپائی کرے اور اس زور زبردستی کا مقابلہ کرے۔