لیبلز
سایر اخبار
-
خطبہ جمعہ مرکزی جامع مسجد مھدی آباد، ضلع کھرمنگ:
ازدواج میں ظاہری حسن کے بجائے ایمان اور اخلاق کو ترجیح دی جائے؛ مولانا سید ہادی الموسوی
حوزہ/ مرکزی جامع مسجد مہدی آباد، ضلع کھرمنگ میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے سید ہادی الموسوی نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی رحلت کو عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے ازدواج میں ایمان و اخلاق کی اہمیت اور علاقے میں بجلی کی ترسیل کے مسائل پر اظہارِ خیال کیا۔
-
خطبہ جمعہ میلبورن آسٹریلیا:
عمر کی طوالت سے زیادہ اہم یہ ہے کہ انسان کی زندگی علم، عبادت، تقویٰ اور خدمتِ دین میں گزرے؛ مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ ملبورن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی زندگی کے حوالے سے عمر میں برکت کے اسباب بیان کرتے ہوئے علم، عبادت، تقویٰ، قناعت، صلۂ رحم اور خدمتِ خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
-
خطبہ جمعہ مسجدِ عسکری کریم پور کرناٹک:
ایران کے خلاف جنگ نے ثابت کیا کہ کامیابی کا معیار صرف فوجی طاقت نہیں بلکہ ایمان اور نظریاتی استقامت بھی ہے؛ مولانا سید وصی حیدر رضوی
حوزہ/ مسجد عسکری کریم پور میں خطبۂ جمعہ کے دوران مولانا سید وصی حیدر رضوی نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایمان، عزم اور نظریاتی استقامت کو حقیقی کامیابی کا معیار قرار دیا۔
-
مرکزی خطبۂ جمعہ، بارگاہ آل محمدؑ، جمہوریہ کانگو وسطی افریقہ:
رزق اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے، انسان کی ذمہ داری حلال کوشش اور اللہ پر توکل ہے؛ مولانا ناصر عباس جعفری
حوزہ/ بارگاہ آل محمدؑ، جمہوریہ کانگو میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کے رزق کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے، انسان کی ذمہ داری حلال روزی کے لیے کوشش اور اللہ پر توکل کرنا ہے۔
-
خطبہ جمعہ، مرکزی نماز جمعہ کوئٹہ:
غزہ اور فلسطین کے الٰہی امتحان میں مسلم حکمرانوں کی اکثریت ناکام ہو چکی ہے؛ علامہ سید ہاشم موسوی
حوزہ/ امام جمعہ کوئٹہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے خطبۂ جمعہ میں غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام پر جاری مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس الٰہی امتحان میں مسلم حکمرانوں کی اکثریت ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے بحرین میں مؤمنین پر مظالم اور یمن پر سعودی بمباری کی بھی مذمت کی۔
-
خطبہ جمعہ تاراگڑھ اجمیر راجستھان:
خطبۂ فدکیہ اسلامی عقائد، نظامِ حیات، اخلاقیات اور تربیتی اصولوں کا عظیم منشور ہے؛ مولانا سید نقی مہدی زیدی
حوزہ/ اجمیر حجۃ الاسلام مولانا سید نقی مہدی زیدی نے خطبۂ جمعہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے تاریخی خطبۂ فدکیہ کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطبہ محض ایک معاشی یا سیاسی حق کے دفاع تک محدود نہیں، بلکہ توحید، نبوت، قرآن کی حجیت، فلسفۂ احکام، ولایتِ اہلِ بیتؑ، سماجی عدل اور اصلاحِ معاشرہ جیسے بنیادی اسلامی موضوعات پر مشتمل ایک جامع منشور ہے۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی رحلت پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی علمی، فقہی اور قرآنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
-
خطبہ جمعہ مرکزی امام باڑہ یاگی پورہ ماگام جموں و کشمیر:
جموں و کشمیر کی ترقی پروٹوکول اور نمائشی سرگرمیوں سے نہیں، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے ممکن ہے، آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے مرکزی امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں خطبۂ جمعہ کے دوران آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت، نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت، منشیات کے خاتمے اور جموں و کشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی سمیت اہم سماجی و عوامی مسائل پر بھی اظہارِ خیال کیا۔
-
خطبہ جمعہ جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ (ع) جیکب آباد:
امریکی دباؤ کے سامنے عراق کی خودمختاری اور امتِ مسلمہ کے مفادات پر سمجھوتہ ناقابلِ قبول ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ امام جمعہ جیکب آباد علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد امام حسن مجتبیٰؑ جیکب آباد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران مرجعِ عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام اور حوزہ ہائے علمیہ کے لیے عظیم علمی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے عراق کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے امریکی دباؤ کے مقابلے میں قومی خودمختاری، اسلامی تشخص اور امتِ مسلمہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔
-
خطبہ جمعہ مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ، ڈیفنس کراچی:
"امامت و ولایت" توحید، نبوت اور اسلام سے جدا نہیں بلکہ ان کی حفاظت اور استحکام کا اہم ذریعہ ہیں، حجتالاسلام شبیر حسن میثمی
حوزہ/ حجتالاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی جدوجہد کا بنیادی مقصد امامت و ولایت کا تحفظ تھا۔ آپ سلام اللہ علیہا نے ذاتی یا خاندانی مفادات کے لیے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مقرر کردہ امامت و ولایت کے دفاع کے لیے استقامت کا مظاہرہ کیا۔ آج بھی ہماری دینی اور اعتقادی ذمہ داری ہے کہ ہم اس عقیدے کی حفاظت کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس پر ثابت قدم رکھیں۔
-
خطبہ جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان:
دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرات سے بچانے کے لیے امریکہ کو اپنی دادا گیری ختم کرنا ہوگی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے، علامہ شیخ حسن سروری
حوزہ/ مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے نائب امام جمعہ علامہ شیخ حسن سروری نے عالمی کشیدگی، جوہری ہتھیاروں کے بڑھتے خطرات اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری و سلامتی کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ دھمکیوں اور تصادم کے بجائے امن و مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی رحلت پر تعزیت کے علاوہ پاکستان کے سیاسی حالات اور بلتستان کے اہم عوامی مسائل پر بھی اظہارِ خیال کیا۔
-
خطبہ جمعہ مسجد جعفریہ علی پور کرناٹک:
آج کا جہاد علم، تعلیم اور فکری بیداری کے ذریعے ہی ممکن ہے، مولانا سید منظور رضا عابدی
حوزہ/ کرناٹک کے شہر علی پور کی مسجد جعفریہ میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید منظور رضا عابدی نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کے مستقبل کی تعمیر کے لیے علمی جہاد، دینی تعلیم و تربیت اور فکری بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے خدمتِ خلق کو مثالی معاشرے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے والدین، اساتذہ اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔
-
خطبہ جمعہ جامعہ علمیہ امام حسن عسکری گھلواں علی پور؛
معرفتِ فاطمہ(س) انسان کو دین کی گہرائیوں، نظامِ ولایت اور امامت کے حقیقی تصور سے آشنا کرتی ہے؛ مولانا محمد زکاء الحسن
حوزہ/ مولانا محمد زکاء الحسن نے کہا: معرفتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا درحقیقت معرفتِ دین، ولایت اور امام شناسی ہے۔ آپ سلام اللہ علیہا کی رضا، رضائے الٰہی اور آپ سلام اللہ علیہا کا غضب، غضبِ الٰہی ہے۔
-
خطبہ جمعہ مرکزی امام باڑہ بڈگام جموں و کشمیر؛
فلسطین کے مظلوم عوام اور مجاہدین کی استقامت حق و حریت کی روشن مثال ہے؛ آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خطبۂ جمعہ میں فلسطین کے مظلوم عوام اور مجاہدین کی استقامت کو حق و حریت کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے قرآنی تعلیمات، تقویٰ اور دینی اصولوں سے وابستگی پر زور دیا۔
-
خطبہ جمعہ مصلیٰ قدس قم المقدسہ؛
امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرنے والے اسلامی ممالک، حقیقی مسلمان نہیں: آیت اللہ سعیدی
حوزہ/ قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا ہے کہ جو اسلامی ممالک امریکہ کو اپنے فوجی اڈے فراہم کرتے ہیں اور مظلوم مسلمانوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دیتے ہیں، وہ حقیقی مسلمان نہیں ہیں بلکہ منافق ہیں اور کافروں سے بھی بدتر ہیں۔
-
خطبہ جمعہ مسجد امام علیؑ کانودر گجرات:
تکبر انسان کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور کر دیتا ہے؛ مولانا سید شوکت عباس رضوی نجفی
حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید شوکت عباس رضوی نجفی نے خطبۂ جمعہ میں تکبر کو ایک خطرناک اخلاقی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسان کے اخلاق و کردار اور باہمی تعلقات کو تباہ کرنے کے ساتھ اسے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور کر دیتا ہے۔
-
خطبۂ جمعہ مرکزی جامع مسجد مہدیہ، جامعہ علمیہ امام حسن عسکری گھلواں علی پور:
حضرت زہرا (س) کی سیرت ہر دور کے اہل ایمان کے لیے حق گوئی، دینی غیرت اور دفاع ولایت کا عملی نمونہ ہے، مولانا محمد زکاء الحسن
حوزہ/ جامعہ علمیہ امام حسن عسکری گھلواں علی پور کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین محمد زکاء الحسن نے کہا: موجودہ دور میں امت مسلمہ کو سیرت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں حق و باطل کی پہچان، دینی بصیرت اور صبر و استقامت کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور شہادت کے واقعات تاریخ اسلام کا ایسا اہم باب ہیں جو حق کی حمایت، دین کی حفاظت اور ولایت اہل بیت (ع) سے وابستگی کا درس دیتے ہیں۔
-
خطبہ جمعہ شاہ گنج بھادی جونپور:
حضرت فاطمہ زہرا (س) کائنات کی خواتین کے لیے عظیم ترین آئیڈیل، مولانا معصوم رضا کیفی
حوزہ/ خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا معصوم رضا کیفی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت، بالخصوص خواتین کے لیے بہترین نمونۂ عمل ہے۔ انہوں نے سیرتِ فاطمی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے عبادت، تقویٰ، عفت و حیا، اخلاق، تربیتِ اولاد اور خاندانی نظام کے استحکام میں آپؑ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
خطبہ جمعہ جامع مسجد علی، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور:
اول وقت میں نماز پڑھنا اللہ سے محبت کی علامت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے نمازِ جمعہ کی اہمیت، اول وقت میں نماز کی ادائیگی، نمازِ باجماعت اور دینی فرائض میں پابندی کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اول وقت میں نماز پڑھنا اللہ تعالیٰ سے محبت اور مسجد سے وابستگی کی علامت ہے۔ انہوں نے نمازِ جمعہ کو اہم دینی فریضہ قرار دیتے ہوئے اس کی پابندی اور جماعت میں کمزور و بیمار افراد کی رعایت کرنے پر بھی زور دیا۔
-
خطبہ جمعہ مسجدِ عسکری کریم پور کرناٹک:
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی رضا و ناراضی، اللہ کی رضا و ناراضی کا معیار ہے؛ مولانا سید وصی حیدر رضوی
حوزہ/ مسجدِ عسکری کریم پور کرناٹک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید وصی حیدر رضوی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی رضا و ناراضی اللہ تعالیٰ کی رضا و ناراضی سے وابستہ ہے؛ لہٰذا ایامِ فاطمیہ ہمیں سیرتِ سیدہؑ کی معرفت، دفاعِ ولایت، مظلومیتِ اہل بیتؑ کو سمجھنے اور مظلوموں کی حمایت میں اپنی دینی ذمہ داریاں ادا کرنے کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے امام علی علیہ السلام کی صبر و استقامت، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی جدوجہد برائے دفاعِ ولایت اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے حوالے سے بھی اہم نکات بیان کیے۔
-
خطبۂ جمعہ مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ، ڈیفنس کراچی:
مسلمانوں کو عالمی طاقتوں کے وعدوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا چاہیے، علامہ شبیر حسن میثمی
حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: پاکستان کے حکمران ملک کی نظریاتی اساس اور عوامی مفادات کا تحفظ کریں۔ اہل بیت علیہم السلام کی محبت و سیرت اتحادِ امت کا مؤثر ذریعہ ہے، منبر سے مظالمِ اہل بیت (ع) بیان کیے جائیں مگر مقدسات کی توہین سے اجتناب کیا جائے۔