۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز
کیسے سمجھیں ہم میں اچھائی ہے یا نہیں؟

حوزہ / امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان میں بھلائی اور دشمنی کو جاننے کے طریقہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب کافی سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الباقر علیہ السلام:

إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَعْلَمَ أَنَّ فِیکَ خَیْراً فَانْظُرْ إِلَی قَلْبِکَ فَإِنْ کَانَ یُحِبُّ أَهْلَ طَاعَةِ اللَّهِ وَ یُبْغِضُ أَهْلَ مَعْصِیَتِهِ فَفِیکَ خَیْرٌ وَ اللَّهُ یُحِبُّکَ وَ إِنْ کَانَ یُبْغِضُ أَهْلَ طَاعَةِ اللَّهِ وَ یُحِبُّ أَهْلَ مَعْصِیَتِهِ فَلَیْسَ فِیکَ خَیْرٌ وَ اللَّهُ یُبْغِضُکَ وَ الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ.

 امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

جب آپ اپنے میں بھلائی دیکھنا چاہیں تو اپنے دل کی جانب نگاہ کریں اگر وہ خدا کی اطاعت کرنے والوں سے محبت اور خدا کی معصیت کرنے والوں سے دشمنی رکھتا ہے تو تم میں بھلائی ہے اور خدا بھی تم سے محبت کرتا ہے اور اگر خدا کی اطاعت کرنے والوں کو دشمن اور خدا کی معصیت کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے تو تم میں خیر و بھلائی نہیں ہے اور خدا تم سے نفرت کرتا ہے اور ہر شخص اس کے ساتھ ہے(محشور ہو گا) جس کو وہ دوست رکھتا ہے۔

الکافی (ط - الإسلامیة)، ج ۲، ص: ۱۲۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .