۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
توہین رسالت

حوزہ/ منصوبہ بندی کے تحت فرانس میں نبی خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کی گئی اور پھر وہاں کے احمق صدر کی حمایت اور اسی طرح ہندوستان کی موجودہ برسرِ اقتدار حکومت کی اس فرانسی احمق کی تایید سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا سوائے اس کے کہ خدا نے وعدہ کیا ہے ان شانِئَكَ ھو الابتر۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان کے اراکین نے فرانسی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس پر فرانسیسی صدر کا حمایت کرنا اور اسی طرح ہندوستان کی موجودہ برسرِ اقتدار حکومت کی اس فرانسی احمق کی تایید پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حمایت سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا سوائے اس کے کہ خدا نے وعدہ کیا ہے ان شانِئَكَ ھو الابتر۔ 

مجتمع علماء خطباء نے اپنے بیان میں کہا کہ اعلان رسالت کے بعد سے آج تک کی تاریخ گواہ ہے کہ کوئی دور کوئی سال ایسا نہیں گزرا ہے کہ دشمنان اسلام کفار، منافقین، ملحدین نے اسلام و مسلمین کو کمزور کرنے کی غرض سے رسول خاتم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین نہ کی ہو، لیکن یہی دیکھا گیا ہے کہ جتنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کرنے کی کوشش کی گئی اتنا ہی اسلام پھیلا ہے لوگ اسلام کی طرف مائل ہوئے لوگوں کے دلوں میں الفت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اضافہ ہوا ہے اور تا قیامت اضافي ہوتا رہے گا اور یہ الفت پورے عالم پر چھا جائے گی ولو کرہ المشرکون۔

پچھلے ہفتے منصوبہ بندی کے تحت فرانس میں نبی خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کی گئی اور پھر وہاں کے احمق صدر کی حمایت اور اسی طرح ہندوستان کی موجودہ برسرِ اقتدار حکومت کی اس فرانسی احمق کی تایید سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا سوائے اس کے کہ خدا نے وعدہ کیا ہے ان شانِئَكَ ھو الابتر۔ 

اور دوسری طرف تمام عالم اسلام و انسانیت کا بلا تفریق مذہب و ملت فرانسی اور ہندوستانی مکاروں کے خلاف سراپا احتجاج ہونا قابل تعریف اقدام ہے۔

آخر میں کہا کہ ہم مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان کے اراکین تمام عالم اسلام کے شانہ بشانہ دشمنان اسلام کے خلاف چاہے وہ ہندوستان میں ہوں یا ہندوستان کے باہر ساتھ کھڑے ہیں۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .