۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
محترمہ عظمی تقوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم لاوارث نہیں ہیں اور آج کی شب اپنے وقت کے امام عج سے توسل اور استغاثہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کی جانب سے شب مستضعفین جہاں کے عنوان سے دعا و مناجات کے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس پروگرام میں دیگر تنظیمی جماعتوں کے افراد نے بھی شرکت کی اور اپنا اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے خطاب کیا۔

 ان کا کہنا تھا کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی  کے لیے دیئے جانے والے دھرنے اور احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں اپنی قوم کی ماؤں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، ملک بھر میں یا ملک سے باہر جہاں کہیں بھی مومنین و مومنات ان غمزدہ ماوں بہنوں کی آواز بن کر احتجاج کر رہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام سے باز رہیں اور تمام جبری گمشدگان کو فی الفور رہا کریں ۔

انہوں نے مزید کہا ہم لاوارث نہیں ہیں اور آج کی شب اپنے وقت کے امام عج سے توسل اور استغاثہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .