۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے ایک روایت میں حضرت علی ابن ابیطالب علیہما السلام کے بلند مقام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مناقب خوارزمی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

مَن اَرادَ أَن یُنْظُرَ اِلی آدَمَ فی عِلمِهِ و الی نوحٍ فی تقواهُ و اِلی ابراهیمَ فی حِلمِهِ و اِلی موسی فی هَیبَتهِ وَ اِلی عیسی فی عبادَتِهِ فَلیَنظُر الی علیِّ بنِ ابی‌طالب

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے فرمایا:

اگر کوئی چاہتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کے علم، حضرت نوح علیہ السلام کے تقوا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حلم و بردباری، حضرت موسی علیہ السلام کی ہیبت اور حضرت عیسی علیہ السلام کی عبادت کو دیکھے تو اسے علی ابن ابیطالب علیہما السلام کو دیکھنا چاہئے۔

مناقب خوارزمی، ص ٥٠

تبصرہ ارسال

You are replying to: .