۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عمان کنگ

حوزہ/ عمان کے سلطان حیثم بن طارق سعودی عرب کے حکمران سلمان بن عبد العزیز کے باضابطہ دعوت نامے پر اتوار کے روز دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شمال مغربی شہر نیوم کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے سلطان نے جنوری 2020 میں ملک کا حکمران بننے کے بعد پہلی بار بیرون ملک سفر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی میڈیا اسے بہت زیادہ کوریج دے رہا ہے اور اسے اہم قرار دے رہا ہے لیکن سعودی حکام کی جانب سے عمان کے سلطان کے خصوصی استقبال کی وجہ یہ نہیں ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کو اپنا پہلا بیرون ملک مقصود منتخب کیا ہے ، بلکہ ان کا خیال ہے کہ یہ دورہ سعودی عرب کے مختلف بحرانوں سے نکلنے کی راہ میں ایک اہم مقام ہے، سعودی حکام نے عمان کے بادشاہ کی ثالثی اور کوششوں سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ ، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عرب ممالک ، خاص طور پر خلیج فارس کے ساحل سے منسلک ریاستہائے متحدہ امریکہ میں صدر جو بائیڈن کی حکومت کی پالیسیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کے لئے اپنی علاقائی پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ، سعودی عرب اس وقت اپنے ہمسایہ اور اتحادی یعنی متحدہ عرب امارات کے ساتھ یمن کے معاملہ میں بھڑا ہوا ہے اور تیل کی برآمد میں بھی ان دونوں کے مابین تنازعات چل رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب عمان کی مدد سے ، جو خطے میں ثالثی کے نام سے جانا جاتا ہے ، اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے ، خاص طور پر وہ یمن کے دلدل سے نکلنے کی اشد کوشش کر رہا ہے۔ عمان نے قطر اور تین دیگر عرب ممالک کے ساتھ اس کے تنازعہ میں غالب کردار ادا کیا ہے اس لئے سعودی عرب کی امید بھی معقول معلوم ہوتی ہے، بن سلمان اس کو تسلیم کرتے ہوئے عمان سے کچھ دیگر بحرانوں کی بھی توقع کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں، یمن میں سات سالہ جنگ خاص اہمیت کی حامل ہے، جو سعودی عرب کے لئے ایک بہت ہی پیچیدہ بحران کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور وہ وقار کے ساتھ اس بحران سے نکلنا چاہتا ہے۔ عمان نے یمن کے بہت سے گروپوں اور انصاراللہ سمیت قومی لبریشن حکومت سے بھی اس بارے میں بات کی ہے۔ اب بھی وہ اس کی کوشش کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ سعودی عرب اس تھکن آمیز جنگ کی دلدل سے باہر آجائے۔ تاہم، سعودی عرب نے اس جنگ میں یمن کے غیر مسلح اور بے گناہ لوگوں کے خلاف بہت سے غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس کا دامن اتنی جلد صاف ہونے والا نہیں ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا معاملہ بھی عمان اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں تبادلہ خیال کا ایک اہم مسئلہ ہوسکتا ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے مابین سعودی عرب میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنا چاہتا ہے اس مسئلے میں سے ایک یہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کا راستہ ہموار کیا جائے ، جو کچھ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونیوں کے لئے ایک جیک پاٹ ہے، اور محمد بن سلمان یہ کام سعودی عرب کے تخت پر چڑھنے کے لئے کرنا چاہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .