۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
افغانستان، قندوز کی شیعہ مسجد میں دھماکہ 50 نمازی شہید

حوزہ/ افغانستان کے صوبہ قندوز کے ڈسٹرکٹ خان آباد میں واقع شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ۳۰ نمازی شہید اور ۱۰۰ کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ قندوز میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا ہے جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی۔

طالبان کے ترجمان نے دھماکے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 30 سے زائد افراد شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔ شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ طالبان اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابھی تک کسی فرد یا تنظیم نے مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ طالبان فورسز جائے واقعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔ ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں مسجد دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قندوز کے خان آباد بندرگاہ کے علاقے میں شیعہ مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ہمارے متعدد ہم وطن شہید اور زخمی ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .