۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں انسان کی ایسی سات خصلتوں کی جانب اشارہ کیا ہے کہ جس کی حضرت جبرائیل (ع) بھی خواہش رکھتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "المواعظ العددیه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

یَا عَلِیُّ! تَمَنَّی جَبْرئِیلُ اَنْ یَکُونَ مِنْ بَنِی آدَمَ بِسَبْعِ خِصَالٍ وَ هِیَ الصَّلَوه فِی الْجَمَاعَه وَ مُجَالَسَتُهُ الْعُلَمَاءَ وَالصُّلْحُ بَیْنَ الاِثْنَیْنِ وَ اِکْرَامُ الْیَتِیمِ وَ عِیَادَة الْمَرِیضِ وَ تَشْیِیعُ الْجَنَازه وَ سَْقیُ الْمَاءِ فِی الْحَجِّ فَاحْرُصْ عَلَی ذَلِکَ؛

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

اے علی! جبرائیل نے انسان کی سات خصلتوں کی وجہ سے خواہش کی کہ وہ بھی اولادِ آدم (ع) میں سے ہوتا۔ وہ صفات [یہ ہیں]:

باجماعت نماز پڑھنا، علماء سے میل جول رکھنا، دو لوگوں کے درمیان صلح کرانا، یتیموں کی عزت (اور خدمت) کرنا، بیماروں کی عیادت کرنا، تشییع جنازہ کرنا اور حج کے دوران پانی پلانا۔

لہٰذا [اے علی(ع)!] ان خصلتوں [کی انجام دہی] کے لیے ہمیشہ مشتاق رہو۔

المواعظ العددیه، ص ۱۹۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .