حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "احقاق الحقّ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام المجتبیٰ علیہ السلام:
مَنْ أکْثَرَ مُجالِسَة الْعُلَماءِ أطْلَقَ عِقالَ لِسانِهِ، وَ فَتَقَ مَراتِقَ ذِهْنِهِ، وَ سَرَّ ما وَجَدَ مِنَ الزِّیادَةِ فی نَفْسِهِ، وَکانَتْ لَهُ وَلایَةٌ لِما یَعْلَمُ، وَ إفادَةٌ لِما تَعَلَّمَ؛
حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے فرمایا:
جو علماء کے ساتھ زیادہ نشست و برخاست کرے گا اس کی زبان کی گرہیں کھل جائیں گی (یعنی اس کی زبان حقائق کو زیادہ آسانی سے بیان کرے گی) اور اس کے ذہن و افکار میں وسعت آئے گی، اس کی معلومات میں اضافہ ہو گا اور وہ بہت آسانی سے دوسروں کی ہدایت و رہنمائی کر سکے گا۔
احقاق الحقّ، ج 11، ص 238