۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
News ID: 377708
23 فروری 2022 - 13:42
والدین اور بچے

حوزہ/ بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ کھیلنے سے جو خوشی ملتی ہے وہ اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے سے بھی نہیں ملتی۔

حوزہ نیوز ایجنسیبہت سے والدین کی سوچ کے برعکس کہ صرف بچوں کو ہمارے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے جبکہ والدین کو بچے کے ساتھ ارتباط برقرار کرنے اور اس کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بچے کے ساتھ کھیل کود خوشی کا باعث ہے لیکن جب والدین یہ خوشی میڈیا کے ذریعے حاصل کریں گے تو اب وہ بچے کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز نہیں ہوں گے۔

جن کے دو یا تین بچے ہیں شاید وہ گمان کریں کہ ان کے بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ کھیلنے سے جو خوشی ملتی ہے وہ اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے سے بھی نہیں ملتی۔

اس کا یہ مطلب نہیں کہ بچے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز نہیں ہوتے۔ بچے کا والدین کے ساتھ اور اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ کھیلنا جدا جدا اثر رکھتا ہے یہ اثرات ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتے۔

استاد عباسی ولدی
کتابھای شکلاتی ما، ص 90

تبصرہ ارسال

You are replying to: .