۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
نمائندہ دفتر قائد ملت قم

حوزہ/قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندے علامہ ظفر نقوی نے کہا کہ ہمارے نوجوان امام جواد علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت وخوشبختی حاصل کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ امام جواد علیہ السلام 8 سال کی عمر میں منصب امامت پر فائز ہوئے۔ امام جواد علیہ السلام کا روحانی اور علمی اثر اتنا زیادہ تھا کہ مامون کو ایسے عظیم امامِ ھمام کا وجود برداشت نہیں ہوا مامون نے امام عالی مقام کو 25 سال کی عمر میں شہید کیا۔ حضرت امام جواد علیہ السلام کی سیرت طیبہ، اسلامی معاشرے کے تمام نوجوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے اور نوجوان امام جواد علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا اور آخرت کی سعادت وخوشبختی کی بنیاد اور اسباب فراہم کر سکتے ہیں۔ امام جواد (ع) نے ثابت کیا کہ محدودیت کے باوجود تمام مشکلات پر قابو پا کر رضائے الٰہی کی راہ میں قدم بڑھا سکتے ہیں۔

قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے سربراہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا کہ امام محمد تقی علیہ السلام وہ عظیم امام ہیں کہ جو ایام طفولیت میں منصب امامت پر فائز ہوئے۔ امام رضا (ع) کی امامت کے دوران لوگوں اور بہت سے علماء کے درمیان یہ سوال پیدا ہوا کہ امام رضا (ع) کے بعد اسلامی معاشرے کی قیادت اور رہبری کا ذمہ دار کون ہوگا؟ جبکہ امام جواد (ع) اس وقت ایام طفولیت میں تھے اور ان کی عمر 4 سال تھی، امام رضا ع نے امام جواد ع کا ذکر کیا اور اپنے جانشین ہونے کی حیثیت سے ان کا تعارف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب امام رضا علیہ السلام نے اپنے جوان فرزند کو اپنے بعد امام کے طور پر متعارف کرایا تو بہت سے لوگوں نے سوچا کہ ایک شخص کس طرح کم عمری میں امامت تک پہنچ سکتا ہے جبکہ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: میرا بچہ عصمت کے لباس میں پیدا ہوا اور اسے معاشرے کی قیادت سنبھالنی چاہئے اور فرمایا کہ عیسیٰ علیہ السلام بھی بچپن میں ہی خدا کے نبی تھے۔ آج ہمارے معاشرے اور تمام طبقے کے لوگوں کے لئے امام جواد ع کی سیرت طیبہ نمونہ عمل ہے اگر کوئی آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہو جائے تو یقیناً وہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .