۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
توانمندسازی معلم مبلغان

حوزہ / ایران کے شہر قم میں حوزہ علمیہ کے نائب سرپرست کی موجودگی میں "معلم مبلغان" کے عنوان پر  دوسرے توانمندی کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تعلیم و تربیت میں کام کرنے والے مبلغ اساتذہ کے لیے "معلم مبلغان" کے عنوان پر دوسرے توانمندی کورس کی اختتامی تقریب میں حوزہ علمیہ کے قائم مقام ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی اور مرکز تربیت‌ معلم مبلغ حوزه‌ علمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام سید صمد موسوی نے شرکت کی۔

حوزہ علمیہ کے نائب سرپرست نے اس تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا: اساتذہ معاشرہ میں مذہبی بحالی اور احیاءگری کو اپنا فرض سمجھیں اور لوگوں کو انسانی زندگی اور مذہبی زندگی کی تعلیم دیں۔

انہوں نے دینی متون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: سب سے پہلا معلم، خود خدا ہے اور ایک طالب علم معلم کو معلمی کا طریقہ خدا سے سیکھنا چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: خدا کی تعلیمات میں سے ایک "کسی کو بھی مایوس نہ کرنا" ہے، چاہے انسان کتنا ہی گناہ کرے، خدا کہتا ہے کہ لوٹ آؤ، میں معاف کرنے والا ہوں۔

حوزہ علمیہ کے نائب سرپرست نے کہا: تربیت ایسی چیز نہیں ہے جو سنی جا سکے، بلکہ وہ چیز ہے جو دیکھی جاتی ہے۔ لہذا معلم کو اپنی رفتار و کردار کے ذریعہ اور اپنے شاگرد کے ساتھ انس و محبت کے ذریعہ تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دینا چاہئے۔

اساتذہ معاشرہ میں مذہبی بحالی اور احیاءگری کو اپنا فرض سمجھیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .