سوال: اگر کوئی شخص خمس کی تاریخ سے پہلے بیوی کو اپنی کمائی کی کچھ رقم تحفے میں دے تو اس رقم پر جو تحفے میں دی گئی ہے، خمس ہے؟
جواب: اگر تحفہ دینا صرف ظاہری صورت نہ رکھتا ہو اور خمس کی ادائیگی سے فرار کے لئے نہ ہو اور اس کی شان اور حیثیت کے مطابق ہو اور خمس کی تاریخ سے پہلے بیوی کے حوالے کردے تو اس کا خمس واجب نہیں ہے ورنہ خمس کی تاریخ پر اس کا خمس ادا کرنا لازمی ہے۔