۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صہیونی حکومت کےخلاف مظاہرہ

حوزہ/ غیر ملکی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف تل ابیب میں لاکھوں افراد کے مظاہرے کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ مسلسل نویں ہفتہ کو مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا، اطلاع کے مطابق صرف تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے میں کم از کم 160,000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں کم از کم 250,000 افراد نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کیے۔

مظاہرین نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی نظام میں اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں تل ابیب کی کابینہ نے گزشتہ ماہ کی چوتھی تاریخ کو اس حکومت کے "عدالتی نظام میں اصلاحات" کا منصوبہ پیش کیا۔ نیتن یاہو، جو کہ بدعنوانی، رشوت ستانی اور امانت میں خیانت کے الزامات میں برسوں سے مقدمے کی زد میں ہیں، اس مقدمے سے فرار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے وہ "عدالتی فوجی اصلاحات" کہتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .