۲۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۸ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 16, 2024
عطر قرآن

حوزہ|خود کو آلودگیوں اور ناپاکیوں سے پاک کرنا، قرآن کریم کو سیکھنا، حکمت کی تعلیم حاصل کرنا اور دینی احکام و معارف کو سیکھنا نہایت ہی بلند و برتر اور قابل قدر امر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِّنكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ ﴿بقرہ، 151﴾

ترجمہ: (اے مسلمانو) یہ تحویل قبلہ تم پر ایسا احسان ہے جس طرح ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجا ہے۔ جو تمہیں ہماری آیات پڑھ کر سناتا ہے اور تمہیں (بدعقیدتی، بدعملی اور بداخلاقی کی نجاست و کثافت) سے پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اللہ تعالیٰ کی جانب سے مبعوث ہوئے.
2️⃣ آنحضرت صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم لوگوں میں رسول مبعوث ہوئے اور انہی میں سے تھے.
3️⃣ بیت المقدس سے مسجد الحرام کی طرف تبدیلی رسالت کی نعمت کے ہمراہ ایک بڑی نعمت ہے.
4️⃣ انسانوں کی ہدایت تک رسائی اور ان پر نعمتِ الہٰی کی تکمیل آنحضرت صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی بعثت کے اہداف سے ہے.
5️⃣ لوگوں کو قرآنی حقائق و معارف اور حکمت کی تعلیم دینا آنحضرت صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے فرائض اور آپ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی رسالت کے اہداف میں سے ہے.
6️⃣ بشریت کو ایسے علوم و حقائق کی تعلیم دینا جن تک ان کی رسائی ممکن نہیں ہے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے اہداف اور پروگراموں میں سے ہے.
7️⃣ خود کو آلودگیوں اور ناپاکیوں سے پاک کرنا، قرآن کریم کو سیکھنا، حکمت کی تعلیم حاصل کرنا اور دینی احکام و معارف کو سیکھنا نہایت ہی بلند و برتر اور قابل قدر امر ہے.
8️⃣ دینی مبلغین کے بنیادی فرائض میں سے انسانوں کو آلودگیوں سے پاک کرنا، دینی احکام و معارف اور قرآن حکیم کی تعلیم دینا ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .