۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اس سے غفلت نہ کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کی یاد میں رہنا اس کی عنایات اور خصوصی توجہ کو جذب کرنے کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ ﴿بقرہ، 152﴾

ترجمہ: پس تم مجھے یاد رکھو۔ میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ اور میرا شکر ادا کرو۔ اور میری ناشکری نہ کرو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور اس سے غفلت نہ کرنا ضروری ہے.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کی یاد میں رہنا اس کی عنایات اور خصوصی توجہ کو جذب کرنے کا باعث ہے.
3️⃣ بارگاہ پروردگار میں شکرگزاری ضروری ہے.
4️⃣ پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی رسالت اور تبدیلی قبلہ ایسی دو نعمتیں ہیں جو بارگاہ ایزدی میں شکر گزاری کے لائق ہیں.
5️⃣ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے کفران سے اجتناب ضروری ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .