۲۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۶ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|مسلمانوں کو دشمنانِ دین کے خوف اور ان سے احساسِ خطر کے بہانے احکامِ الہٰی کے اجرا کرنے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿بقرہ، 150﴾

ترجمہ: اور آپ جب بھی کہیں نکلیں تو (نماز کے وقت) اپنا منہ مسجد الحرام کی طرف ہی موڑیں اور (اے مسلمانو!) تم بھی جہاں کہیں ہو (نماز کے وقت) اپنے منہ اسی (مسجد الحرام) کی طرف ہی کر لیا کرو۔ (اس حکم کی بار بار تکرار سے ایک غرض یہ ہے کہ) تاکہ لوگوں (مخالفین) کو تمہارے خلاف کوئی دلیل نہ ملے۔ سوا ان لوگوں کے لیے جو ظالم ہیں (کہ ان کی زبان تو کسی طرح بھی بند نہیں ہو سکتی)۔ تو تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو (دوسری غرض یہ ہے) کہ تم پر میری نعمت تام و تمام ہو جائے (اور تیسری غرض یہ ہے) کہ شاید تم ہدایت یافتہ ہو جاؤ.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ مسجد الحرام پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور تمام مسلمانانِ عالم کا قبلہ ہے.
2️⃣ قبلہ کی بیت المقدس سے مسجد الحرام کی طرف تبدیلی سے مخالفین اسلام و مسلمین کا پروپیگنڈہ نقش بر آب ہو گیا.
3️⃣ دشمنانِ اسلام کے تبلیغاتی نقشوں کو ختم کرنا مسلمانوں کے ضروری فرائض میں سے ہے.
4️⃣ اہل ایمان کو دشمنانِ دین سے ہرگز نہیں ڈرنا چاہیے.
5️⃣ مسلمانوں کو دشمنانِ دین کے خوف اور ان سے احساسِ خطر کے بہانے احکامِ الہٰی کے اجرا کرنے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے.
6️⃣ صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی ضرورت ہے اور اس کے احکام کی مخالفت سے اجتناب کرنا چاہیے.
7️⃣ بیت المقدس سے مسجد الحرام کی طرف تبدیلی قبلہ کا واقعہ تاریخِ اسلام میں بہت ہی اہم اور تاریخ ساز ہے.
8️⃣ ہدایت کے مختلف مراحل اور درجات ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .