حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الاعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
مَن رَوى عَلى مُؤمِنٍ رِوايَةً يُريدُ بِها شَيْنَهُ وَ هَدْمَ مُرُوَّتِهِ لِيَسقُطَ مِن أَعيُنِ النّاسِ، اَخَرَجَهُ اللّه ُ عَزَّوَجَلَّ مِن وِلايَتِهِ اِلى وِلايَةِ الشَّيطانِ
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص کسی مومن کے عیب اور برائی کو ظاہر کرنے کی غرض سے کسی چیز کو نقل کرے تاکہ اسے لوگوں کی نظروں سے گرا دے یا اسے لوگوں کی نظروں میں ہلکا اور بے وُقعت کرے تو خداوند متعال اسے اپنی دوستی سے خارج کر کے شیطان کی دوستی میں داخل کر دیتا ہے۔
ثواب الاعمال، ص ۵۴۷