۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے شخص کے اوصاف کی طرف اشارہ کیا ہے جسے قیامت کے دن کوئی ڈر اور خوف نہیں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطا بق یہ روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

مَنْ تَوَلّی أمْراً مِن اُمُورِ النّاسِ فَعَدَلَ وَ فَتَحَ بابَهُ وَ رَفَعَ شَرَّهُ وَ نَظَرَ فی اُمُورِ النّاسِ کانَ حَقّاً عَلَی اللّهِ عَزَّوَجَلَّ أَن یُؤَمِّنَ رَوْعَتَهُ یَومَ القِیامَةِ وَ یُدْخِلَهُ الجَنَّهًَْ۔

حضرت امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:

جو لوگوں کے امور کی زمام اپنے ہاتھوں میں لے اور عدل و انصاف سے کام لے اور اپنے گھر کا دروازہ لوگوں کے لیے کھلا رکھے اور لوگ اس کے شر سے محفوط رہیں اور وہ لوگوں کے امور کو انجام دے تو خداوند عالم قیامت کے دن اسے (ہر قسم کے) خوف و ہراس سے محفوظ رکھے گا اور اسے اپنی بہشت میں داخل کرے گا۔

بحارالانوار، ج ۷۵، ص ۳۴۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .