حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "اصول کافی " سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیه السلام:
صلة الرحم تزكي الاعمال وتدفع البلوي وتنمي الاموال وتنسيء له في عمره وتوسع في رزقه وتحبب في اهل بيته فليتق الله وليصل رحمه
امام محمد باقر علیه السلام نے فرمایا:
صلہ رحمی اعمال کو پاکیزہ بناتی ہے، مصیبتوں اور مشکلات کو دور کرتی، اموال میں اضافہ کرتی، موت کو ٹالتی، روزی میں وسعت کا باعث بنتی اور انسان کو خاندان میں محبوب بناتی ہے۔ پس انسان کو تقوا اختیار کرنا چاہیے اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنی چاہیے۔
اصول کافی، ج۳، ص۲۲۳