حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادت سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا اور شہدائے مقاومت کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین اصفہان کی طرف سے سیمینار کا انعقاد ہوا، جس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین شعبۂ اصفہان ایران کی جانب سے گزشتہ دنوں حسینیہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا اصفہان ایام فاطمیہ اور شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں حوزہ علمیہ اصفہان کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار سے قبل، مجلس وحدت مسلمین شعبۂ اصفہان کے اراکین نے تنظیم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا اور ان کی اصفہان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا گیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عالمی اور ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور مزاحمتی محاذ کے عظیم شہداء خاص طور پر سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔