نسل حسینی کی پرورش میں کربلا کی خواتین کا کردار بے مثال ہے، محترمہ شمائلہ زینب

حوزہ/ بڈگام جموں وکشمیر میں انجمنِ "آؤ چلیں کربلا" کے تحت، محترمہ ڈاکٹر منت کے گھر پر منعقدہ خمسہ مجالسِ عزاء کی تیسری مجلسِ عزاء سے محترمہ شمائلہ زینب نے آزمائش کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے واقعۂ کربلا میں خواتین کی آزمائش پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام جموں وکشمیر میں انجمنِ "آؤ چلیں کربلا" کے تحت، محترمہ ڈاکٹر منت کے گھر پر منعقدہ خمسہ مجالسِ عزاء کی تیسری مجلسِ عزاء سے پی ایچ ڈی اسکالر محترمہ شمائلہ زینب نے آزمائش کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے واقعۂ کربلا میں خواتین کی آزمائش پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے احادیث کی روشنی میں مجلسِ عزاء کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السّلام پر گریہ کرنے والوں پر جنت واجب ہو جاتی ہے۔

محترمہ شمائلہ زینب: نسل حسینی کی پرورش میں کربلا کی خواتین کا کردار بے مثال ہے

محترمہ شمائلہ زینب نے سورۂ مبارکۂ عنکبوت کی دوسری آیت، أَحَسِبَ النّاسُ أَن يُترَكوا أَن يَقولوا آمَنّا وَهُم لا يُفتَنونَ. کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں وہ چھور دیئے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہیں کی جائے گی۔ کہا کہ دنیا میں بھی مؤمنین کی آزمائش ہوتی ہے اور تاریخ کی سب سے بڑی آزمائش کربلا میں لی گئی تھی۔

انہوں نے کربلا میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کربلا کے عظیم واقعے میں صرف مردوں سے امتحان نہیں لیا گیا، بلکہ خواتین سے بھی امتحان لیا گیا اور وہ ان امتحانات میں سرخرو ہوئیں۔

محترمہ شمائلہ زینب نے کہا کہ کربلا کی خواتین نے ولی خدا حضرت امام حسین علیہ السّلام کے ساتھ عظیم قربانی دی اور اپنے پیاروں کی شہادت پر صبر کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کربلا کی خواتین کے پیغامِ عاشوراء میں کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے بعد آل محمد علیہم السّلام کی خواتین نے پیغامِ کربلا دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں عظیم کردار ادا کیا اور نسل حسینی کی پرورش کی۔

انہوں نے جناب سکینہ بنت الحسین علیہما السّلام کے مصائب پڑھ کر مجلسِ عزاء کا اختتام کیا۔

محترمہ شمائلہ زینب: نسل حسینی کی پرورش میں کربلا کی خواتین کا کردار بے مثال ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha