اتوار 14 ستمبر 2025 - 14:10
آج غزہ مسلمانوں کا قتل‌گاہ ہے؛ امت کے اختلافات دشمن کو طاقت دے رہے ہیں: آیت‌اللہ طبسی

حوزہ/ رکنِ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت‌اللہ نجم‌الدین طبسی نے کہا ہے کہ آج غزہ مسلمانوں کا قتل‌گاہ بن چکا ہے، زمینیں تباہی ہوچکی ہیں، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور اب پناہ گزینوں کے خیموں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ روزانہ درجنوں افراد کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن امتِ مسلمہ تفرقے کے باعث کوئی مؤثر اقدام نہیں کر پا رہی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکنِ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت‌اللہ نجم‌ الدین طبسی نے کہا ہے کہ آج غزہ مسلمانوں کا قتل‌گاہ بن چکا ہے، زمینیں تباہی ہوچکی ہیں، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور اب پناہ گزینوں کے خیموں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ روزانہ درجنوں افراد کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن امتِ مسلمہ تفرقے کے باعث کوئی مؤثر اقدام نہیں کر پا رہی۔

انھوں نے قم المقدسہ میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرمؐ کی سیرت قرآن سے ماخوذ ہے اور قرآن نے ہمیشہ امت کو وحدت کی طرف بلایا ہے: ”وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا“۔ آج امت کے لیے سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ توحیدِ کلمہ اور کلمۂ توحید کو محور بنایا جائے۔

آیت‌اللہ طبسی نے کہا کہ فقہی و کلامی اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن یہ اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ امت کے درمیان تفرقہ پیدا کریں۔ قرآن، نبی کریمؐ، کعبہ، حج، زکات، روزہ، خمس اور جہاد سب مسلمانوں کے مشترکہ اصول ہیں اور انہی مشترکات کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دشمنوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بہانے بعض اسلامی ممالک کو امت سے کاٹ دیا ہے تاکہ غزہ میں کھلے عام خونریزی کرسکیں۔ اگر امتِ اسلام متحد ہوتی تو کوئی جعلی اور غاصب حکومت اس طرح کے جرائم کا ارتکاب نہ کر پاتی۔

آیت‌اللہ طبسی نے تاریخ کے واقعات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ شیعہ علما نے ہمیشہ وحدت کی خاطر قربانیاں دی ہیں، حتیٰ کہ بعض نے اپنے ذاتی صدمات کو نظر انداز کیا تاکہ دشمن اتحاد کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی امتِ مسلمہ کو چاہیے کہ وہابیت اور داعش جیسے گروہوں کی گمراہ سوچ کو مسترد کرے کیونکہ یہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح شیعہ علما نے بہائیت کو اسرائیلی منصوبہ سمجھ کر مسترد کیا، اسی طرح اہل سنت کو بھی چاہیے کہ وهابیت سے اپنی راہیں جدا کریں تاکہ عالمِ اسلام میں حقیقی اتحاد قائم ہو سکے۔

آیت‌اللہ طبسی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا: اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو نہ صرف غزہ بلکہ پورا عالمِ اسلام ظلم و ستم سے نجات پاسکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha