حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،: حوزۂ علمیہ امام صادقؑ واشی نوی ممبئی کے استاد مولانا دعبل اصغر خان نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی شخصیت کو ایک جامع دینی، سماجی اور انقلابی قیادت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی عالمی اثر رکھنے والی شخصیت ہیں جنہیں دنیا بھر کے مظلوم اور ستم دیدہ طبقات اپنا رہنما سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی ایک ایسی جامع و آفاقی، دینی و سماجی اور انقلابی شخصیت ہیں کہ جن کے چشم و آبرو کے اشارے پر نہ صرف عالم اسلام، بلکہ پوری کائنات بشریت و انسانیت وستم دیدہ افراد گردش پرکار بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دنیائے متلاطم میں اپنا مسیحا و لیڈر و راہنما مانتے ہوئے جان نچھاور کرتے ہیں فلسطین کے مظلوم ہوں یا سوڈان و عراق و سوریہ کے ستم دیدہ کوبا و وینیزویلا کی عوام، عالم ھست وبود کے گوشہ وکنار میں ظلم و جبر سے کراہتی انسانیت، غیر انسانی بندھنوں کے عفریتی چنگل سے آزادی کے لیے تڑپتے لوگ اپنا مقتدیٰ ملجاوماوی اور مضبوط پناہگاہ مانتے ہوئے ان کے ہر فرمان پر جان و دل قربان کرنے کے لیے آمادہ رہتے ہیں۔
مولانا دعبل اصغر خان نے کہا کہ کچھ بدذات و درندہ صفت صیہونی و مغربی حکمران چراغِ ہدایت و رہبری کو خاموش کرنے کی سعی لا حاصل کررہے ہیں، جبکہ یہ ان کی خام خیالی ہے اور ایک ایسا خواب ہے جو شرمندہ تعبیر نہ ہوپائے گا۔
فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے









آپ کا تبصرہ