منگل 10 مارچ 2026 - 17:56
رہبرِ انصاراللہ یمن کا آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر حمایت اور یکجہتی کا اعلان

حوزہ/ یمن کی تحریک انصارالله کے رہبر سید عبدالملک الحوثی نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کی اسلامی جمہوریہ کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد ایران، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصارالله کے رہبر سید عبدالملک الحوثی نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کی اسلامی جمہوریہ کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد ایرانی عوام، ریاستی اداروں اور مسلح افواج کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سید عبدالملک الحوثی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیش رفت زمانے کے طاغوت، یعنی امریکہ اور اسرائیل، کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگی اور ان کے لیے شدید مایوسی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت اور استکباری پالیسیوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی مضبوط یکجہتی اور بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha