جمعرات 16 اپریل 2026 - 16:04
اٹلی کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون ختم، عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر سخت ردعمل

حوزہ/ یورپ کی جانب سے صیہونی حکومت کو ایک اور دھچکا لگا ہے، جہاں اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور مسلسل بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ کی جانب سے صیہونی حکومت کو ایک اور دھچکا لگا ہے، جہاں اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور مسلسل بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر کیا گیا ہے۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے موجودہ علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی حکومت اب اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون جاری نہیں رکھے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات عملی طور پر مکمل طور پر معطل ہو جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں جنوبی لبنان میں UNIFIL فورسز کے قریب اسرائیلی حملوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، جس کے بعد کئی یورپی حلقوں میں بھی اسرائیل کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اگرچہ تل ابیب کے حکام نے اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرکے پیش کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم تجزیہ کار اسے یورپ اور صیہونی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کی ایک واضح علامت قرار دے رہے ہیں، جو آنے والے دنوں میں سفارتی تعلقات پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha