پیر 11 مئی 2026 - 16:58
اسلامی جمہوریہ ایران اتنا مضبوط ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی اپنا راستہ جاری رکھ سکتا ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے شہداء جنگ رمضان بالخصوص شہید رہبر انقلاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: یہ تلخ واقعہ عاشورا کی طرح حق طلبی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی ایک پائیدار علامت بن گیا ہے اور اسلامی نظام نے اچانک انتظامی خلاء کے باوجود اپنی ساختی مضبوطی کو ثابت کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جامعۃ المصطفی کے تعلیمی ذمہ داران کے اجتماع میں جنگ رمضان کے شہداء بالخصوص شہید رہبر انقلاب اسلامی کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: جس طرح عاشورا کو ائمہ معصومین علیہم السلام نے حق طلبی کے پرچم اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر عالمی سطح پر پائیدار بنا دیا، اسی طرح شہید رہبر انقلاب اسلامی کا تلخ واقعہ بھی اس انقلاب کے لیے ایک پرچم اور علامت ہے جو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام کو اسلامی نظام کا اصل حمایتی قرار دیا اور کہا: شہید رہبر انقلاب نے چار دہائیوں تک اس الہی راستے میں ہمارے مربی اور راہنما کی حیثیت سے کام کیا اور دشمن کا خیال تھا کہ ان کی شہادت سے نظام اسلامی انتظامی بحران کا شکار ہو جائے گا لیکن مقدس اسلامی نظام اس خلاء کو فوری طور پر پُر کرنے میں کامیاب ہو گیا جو اس کے سیاسی ڈھانچے کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس واقعے نے ثابت کر دیا کہ جمہوریہ اسلامی ایران اتنا مضبوط ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی اپنا راستہ جاری رکھ سکتا ہے۔

عضو مجلس خبرگان رہبری نے جامعۃ المصطفی کے تمام خدمت گزاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی افرادی قوت کے معیار اور عہد کے لحاظ سے بہترین مراکز میں سے ایک ہے جس کا ثبوت ہم نے حالیہ واقعات میں دیکھا۔ المصطفی کے افراد نے خطرات کے باوجود قابل تعریف طور پر اپنے کام کی جگہ پر حاضر ہوئے اور ادارے کے ملازمین میں خدمت کا جذبہ واضح طور پر موجزن ہے۔

انہوں نے تعلیم کو المصطفی کا بنیادی فریضہ قرار دیا اور کہا: تربیتی اور تحقیقی مسائل بھی تعلیم کے ساتھ معنی رکھتے ہیں اور اس بنیادی سرگرمی کے معاون کے طور پر متعین ہوتے ہیں۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ جامعۃ المصطفی کے کسی بھی حصے میں خدمت کرنا جو مقدس اسلامی نظام کے ثقافتی پہلو کو بین الاقوامی سطح پر سنبھالے ہوئے ہے، ایک توفیق اور قیمتی نعمت ہے۔

جامعۃ المصطفی کے سربراہ نے کہا: جہاد اور قربانی کا جذبہ دشمن کے اس منصوبے کو ناکام بنانے والا ہے جس کے تحت وہ عدم تحفظ پیدا کر کے ملک کو تعطیل کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا: جامعۃ المصطفی میں ہمارا فرض تعلیم کے علاوہ سیکھنے والوں کی خدمت کرنا ہے اور دوسرے علمی مراکز کے برعکس ہم طلبہ کے خاندان کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے اس نشست میں المصطفی کے تعلیمی پہلوؤں کے بارے میں متعلقہ اسکولوں، تعلیمی متون، اساتذہ اور علمی عملے کے حوالے سے باتیں اور سفارشات بھی پیش کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha