حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینکڑوں مظاہرین نے اسٹاک ہوم کے اوبزرویٹری لڈن پارک میں جمع ہو کر غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے فلسطین، لبنان اور ایران کے پرچم اٹھام رکھے تھے اور بینرز پر "شہریوں کا قتل بند کرو"، "غزہ کی خوراک پر ناکہ بندی ختم کرو" اور "لبنان و ایران پر حملے بند کرو" جیسے نعرے درج تھے۔
یہ مظاہرہ سول سوسائٹی اور عوامی گروپس کے اتحاد نے منظم کیا، جس میں اسرائیلی جرائم کے باعث بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر عالمی ردعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سویڈش سیاسی کارکن ڈرور فیلر نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی پالیسیوں کو قابل مذمت قرار دیا اور عالمی برادری پر جان بوجھ کر خاموش رہنے کا الزام عائد کیا۔
فیلر نے اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر مشترکہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا اور سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت فوری طور پر بند کرے۔
مظاہرین نے غزہ میں بین الاقوامی صمود فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی اقدامات پر یونان کے غیر انسانی موقف پر بھی احتجاج کیا۔









آپ کا تبصرہ