حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی گذشتہ شب ایک وفد کے ہمراہ برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے۔ اجلاس کے دوران وہ خطاب کریں گے اور اس موقع پر متعدد ہم وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
عراقچی کی ان ملاقاتوں میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیام جے شنکر، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، مصر، برازیل، جنوبی افریقہ اور کیوبا کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی قومی سلامتی مشاورت آجیت دوبھال سے بھی ان کی خصوصی ملاقات ہوگی۔
دہلی میں منعقدہ برکس اجلاس دو روزہ ہے جو جمعرات اور جمعہ کو ہندوستان کی صدارت میں ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کا مرکزی موضوع علاقائی استحکام، کثیرالجہتی تعاون اور معاشی مضبوطی ہے۔









آپ کا تبصرہ