جمعرات 14 مئی 2026 - 20:11
امام رضا علیہ السلام کو ایک خط اور غیبی جواب

حوزہ / مرحوم ملا محمد اشرفی، انتہائی اہلِ فضل علماء میں سے تھے اور صاحب کرامات تھے۔ انہوں نے امام رضا علیہ السلام کو ایک خط لکھا اور آپ سے درخواست کی کہ ایک بار ان سے ملنے آئیں۔ ان کے شاگرد نے خط کو ضریح میں ڈال دیا۔ واپسی کے وقت، عالم مکاشفہ میں اس نے جواب سنا: "آئینہ شو جمال پری طلعتان طلب / جاروب کن تو خانه و پس میهمان طلب"۔ (آئینہ بن جا، زیبا چہروں کی زیبائی طلب کر - اپنے گھر کو جھاڑو دے (صاف کر)، پھر مہمان طلب کر)۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی نے اپنی ایک تحریر میں مرحوم حاجی ملا محمد اشرفی کے بارے میں ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ انہوں نے امام رضا علیہ السلام کو ایک خط لکھا اور آپ سے غیبی جواب پایا۔

مرحوم حاجی ملا محمد اشرفی ایران کے ممتاز ترین علماء میں سے تھے، سب کی نظر میں قابل قبول تھے، ان کی اپنی توضیح المسائل تھی اور ایران کے صوبہ مازندران کے مرجع تقلید تھے۔ وہ اہل سیر و سلوک تھے اور کرامات میں مشہور تھے۔

ایک دن ملا محمد اشرفی کے شاگرد نے ان کے گھر آ کر کہا کہ میں مشهد مقدس زیارت کے لیے جا رہا ہوں، کیا آپ کا کوئی حکم ہے؟ ملا محمد نے اپنی جیب سے ایک خط نکالا اور اسے دیتے ہوئے کہا: یہ خط امام رضا علیہ السلام کے ضریح میں ڈال دینا اور اس کا جواب میرے لیے لانا۔

اس خط میں انہوں نے امام رضا علیہ السلام سے درخواست کی تھی کہ ایک بار ان سے ملنے آئیں اور ان کی طرف توجہ فرمائیں۔

شاگرد نے خط ضریح میں ڈالا۔ جب وہ واپس آرہا تھا تو عالم مکاشفہ میں اس نے ایک آواز سنی جس کا مضمون تھا: ہمارا سلام ملا محمد تک پہنچا دینا اور ان سے کہنا: "آئینہ شو جمال پری طلعتان طلب / جاروب کن تو خانه و پس میهمان طلب"۔ (آئینہ بن جا، زیبا چہروں کی زیبائی طلب کر - اپنے گھر کو جھاڑو دے (صاف کر)، پھر مہمان طلب کر)۔

جب ملا محمد اشرفی کا شاگرد ان کے پاس یہ جواب لے کر پہنچا تو وہ کہتا ہے کہ جیسے ہی میں استاد کے گھر داخل ہوا، میں نے دیکھا کہ ان کی عجیب حالت تھی اور وہ اسی شعر کو زیر لب دہرا رہے تھے۔ تب میں سمجھ گیا کہ انہوں نے امام علیہ السلام کا جواب عالم غیب سے حاصل کر لیا ہے۔

مآخذ: جرعه‌ای از دریا، جلد 4، صفحہ 447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha